تازہ تر ین

پورے ملک نے مان لیا ہمارا وزیراعظم منتخب نہیں،کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ ہے ،بلاول بھٹو

اوچ شریف (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پورے ملک نے مان لیا ہمارا وزیراعظم منتخب نہیں،کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ ہے۔اوچ شریف میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ 2018 کے الیکشن میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب سے یہ سلیکٹڈ حکومت آئی ہے عوام کے جمہوری حقوق پر حملےہوئے ہیں ،حکومت عوام کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے اور ہر سیاسی مخالف کو گرفتار کیا گ آ ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک نے مان لیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، اب تو وفاقی کابینہ میں بھی یہی بات ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ضرور چاہتے ہیں کہ ٹیکس اکٹھا کیا جائے لیکن بزنس کمیونٹی کو تنگ نہ کیا جائے، کٹھ پتلی وزیراعظم نے معیشت کی خودمختاری پر سمجھوتہ کرلیا ہے،کیسے ممکن ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) فیصلہ کرے کہ اسٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کا سربراہ کون ہوگا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی سونامی میں دھکیل دیا ہے ،سلیکٹڈ حکومت نے امیروں کو ریلیف اورعوام کو تکلیف پہنچائی ہے، یہ عوام دشمن حکومت ہے ، عوام انہیں نہیں مانتے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بہاولپور میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع دن سے آزادی مارچ کی حمایت کی اور پہلے دن سے ہمارا مو¿قف رہا ہے کہ ہم دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی نے فیصلے پر نظر ثانی کی تو ہم جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے میں شرکت کر سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain