Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1481 ٹریفک حادثات 862 افراد شدید زخمی
    • اینٹی کرپشن بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں میگا سیکنڈلز لٹک گئی
    • جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے گئے امریکی بحری ناکہ بندی سخت ایران
    • کیوآرپینک بٹن لگانے کا عمل جاری، 82 ہزار گاڑیوں پر کیو آر کوڈچسپاں
    • لاہور ہائیکورٹ بار و لاہور بار ایسوسی ایشن کا کے پی میں گورنر راج کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کا اعلان
    • 8 ماہ کے دوران ڈکیتی و دیگر جرائم کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات درج
    • نیشنل گرڈ پاکستان اور ٹیوٹا پنجاب کے درمیان پاور سیکٹر سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ
    • لاہور:صوبائی دارالحکومت میں کبوتر دانہ دنکا چگ رہے ہیں۔
    • لاہور:خاتون روئی سے بھری رضائیاں لے کر جارہی ہے۔
    • پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ
    • آسٹریلیا،سڑک پر عبادت کرنے والی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ڈرائیور جیل جانے سے بچ گیا
    • دل کی تکالیف سے اموات میں پاکستان کا دنیا میں 30واں نمبر
    • مٹھی، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی میں حادثہ،2 محنت کش جھلس گئے، حالت تشویشناک
    • لاہور:محنت کش بچوں کے جھولے کو سڑک پر کھینچ کر لے جارہا ہے۔
    • سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ72 مزدور ہلاک
    • اسلام آباد:وفاقی سیکرٹری برائے تجارت جواد پال ہالینڈ کے تجارتی وفد کی سربراہ مرلین ملز کو پاکستانی زیتون کے تیل کا تحفہ دے رہے ہیں۔
    • بجلی چوری کیخلاف آپریشن ‘ 66مقدمات درج، 4ملزمان گرفتار
    • 6 جعلی رجسٹریاں بنانے کا کیس’ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج رپورٹ پیش کرنیکا حکم
    • بینکنگ محتسب نے 9 ماہ میں صارفین کو 1.2 ارب روپے کا ریلیف فراہم کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

    By Khabrain Newsمئی 13, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     اسلام آباد: وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

    محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر اسلام آباد میں خصوصی اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد حکومت کے وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی۔

     اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

    کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا.

    اس فیصلے کے فوراً بعد  آزاد کشمیر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

    آزاد جموں و کشمیر محکمہ توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گھریلو استعمال کی بجلی کے لئے ایک سے 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ ہوگی۔ 101 سے 300 یونٹ تک 5 روپے جبکہ 300 سے زیادہ یونٹس کے استعمال پر 6 روپے فی یونٹ ہو گی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق کمرشل استعمال پر 300 یونٹ استعمال پر بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے ہو گی۔ 300 سے زائد یونٹس کے استعمال پر فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے ہوگی۔

    بعدازاں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کابینہ ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سستی بجلی اور سستی روٹی کے مطالبات کو کوئی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا، وزیراعظم پاکستان نے معاشی مشکلات اور تحفظات کے باوجود فوری طور پر بجلی اور گندم پر سبسڈی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے آٹے کا ریٹ 3100 روپے فی من تھا، جس پر 1100 روپے سبسڈی دی گئی ہے جس کے نتیجے میں نئی قیمت 2 ہزار روپے من ہوگئی، اس سے قومی خزانے پر 23ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا جس کو وزیراعظم نے خوشدلی سے منظور کیا، ان معاملات کو حل کرنے کیلئے فوج کے سربراہ نے اہم کردار ادا کیا۔

    آزاد کشمیر میں 40 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار روپے اور ایک کلو آٹا 50 روپے کا ہوگیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.