تازہ تر ین

دعا ہے ایسے مہینے ہماری زندگی میں بار بار آتے رہیں، وزیراعظم او ر صدر مملکت کا میلاد النبی پر پیغام

 

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے جشنِ ولادتِ رسول پر ملتِ اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خصوصی پیغام دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’تاریخ انسانیت کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام نے دیا، دعا ہے ایسے مہینے ہماری زندگی میں بار بار آتے رہیں‘۔انہوں نے کہا کہ حضور کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے، آپ نے تو دشمنوں سے بھی خود کو صادق و امین کہلوایا۔وزیراعظم نے کہا کہ ’آپ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر مثالی ریاست قائم کی، مدینے کی ریاست میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کی آزادی تھی، دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے‘۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بھی عید میلادالنبی کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے حضرت محمد کے یوم ولادت پراہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ’بارگاہ ایزدی میں دعا ہے کہ یہ ماہ مبارک ہم سب کیلئے باعثِ رحمت وبرکت ثابت ہو،آپ کائنات کی وہ عظیم ترین شخصیت ہیں جس کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم ریاست مدینہ کے نمونہ سے پوری طرح سے رہنمائی حاصل کریں‘۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ وطن عزیز کو ایک فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں، مختلف شعبہ جات میں معاشی اور معاشرتی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل جاری ہے، تمام اہل وطن بالخصوص علماء وطن عزیز کوفلاحی ریاست بنانے کےلیے کردار ادا کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain