تازہ تر ین

فیصل آباد : 2 روز قبل اغواءہونے والے 8 سالہ بچے کی لاش کچرے کے ڈھیر سے برآمد

فیصل آباد (ویب ڈیسک)فیصل آباد میں 2 روز قبل اغوائ ہونے والے 8 سالہ بچے کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے مل گئی۔ ورثائ نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک 215 کے رہائشی اکبر علی کا 8 سالہ بیٹا فیصل 2 روز قبل عید میلاد النبی ? کا جلوس دیکھنے کیلئے گھر سے باہر نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔بچے کے گھر والوں نے اسے تلاش کرنے کی کافی کوشش کی لیکن بچے کاکوئی سراغ نہ مل سکا، پولیس نے تھانہ صدر میں بچے کے اغوائ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا۔ آج صبح جڑانوالہ روڈ پر بچے کی لاش ایک کوڑے کے ڈھیر سے برا?مد کرلی گئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی ہے۔ واقعے کے خلاف ورثائ نے جڑانوالہ روڈ بلاک کر کے تھانہ صدر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain