تازہ تر ین

اکرم درانی کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے مواد نہیں، نیب کا عدالت میں مؤقف

نیب کے پاس جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے مواد نہ ہونے پر  اسلام آباد ہائی کورٹ نے جے یو آئی ف کے رہنما کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس نمٹا دیا۔اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے کی۔نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کر رکھے، جس پر جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ ہم درخواست نمٹا دیں اور کل آپ انہیں وارنٹ جاری کر کے گرفتار کر لیں تو پھر کیا ہو گا؟ ایک کیس میں پہلے ایسا ہو بھی چکا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نئے شواہد سامنے آنے پر ہی کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب کو کسی بھی گرفتاری کا جائز جواز بتانا بھی ضروری ہے، نیب کسی کو ٹارچر کرنے کے لیے تو گرفتار نہیں کر سکتا۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب تفتیش کے لیے بھی روز طلب کر سکتا ہے، نیب گرفتار کر کے ہی کیوں سرکار کا خرچہ بڑھاتا ہے۔اکرم درانی کے وکیل نے کہا کہ اگر کل کو نیب وارنٹ جاری کرے تو ہمیں پہلے بتائے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کوئی قانون نہیں ہے کہ ہم پہلے کسی کو بتائیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اکرم درانی کے فرنٹ مین رحمت اللہ کے وارنٹ جاری کئے ہیں، رحمت اللہ اکرم درانی کے پرسنل سیکریٹری تھے اور غیر قانونی بھرتیوں میں ان کا کردار تھا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain