تازہ تر ین

ٹرمپ کا عمران خان کو فون پروفیسرز کی رہائی میں مدد پر شکر گزار ہوں،امریکی صدر

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان ور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا ہے، ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کے امور پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مغوی پروفیسرز کی بازیابی انتہائی مثبت ہے، مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے، افغان امن اور مفاہتی عمل کے لیے پرعزم ہیں، پاکستانیوں کو اس پر خوشی ہے کہ وہ محفوظ اور آزاد ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مثبت عمل میں پاکستان کی سہولت کاری کے لیے شکر گزار ہیں۔ ترجمان وزیراعظم کے مطابق اس موقع پر امریکی صدر نے اس معاملے پر پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2غیرملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے اس عمل کو ممکن بنانے میں اپنا کردارادا کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے افغان امن و مفاہمتی عمل میں آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں رہنماﺅں نے افغان امن عمل کے مشترکہ مقصد کے فروغ کیلئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain