تازہ تر ین

خوشی ہے عوام نے ٹیکس دینا شروع کردیا، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے معاشی اصلاحات کے تناظر میں کہا ہے کہ خوشی ہے کہ عوام نے ٹیکس دینا شروع کردیا۔کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کی وجہ سے قومی خزانے کا حجم بڑھ رہا ہے جسے مختلف ترقیاتی منصوبوں بشمول فضائی و ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ملک میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’لوگ نے بتدریج ٹیکس دینا شروع کردیا اور حکومت کے پاس مالی وسائل بڑھ رہے ہیں‘۔ن کا کہنا تھا کہ ’مالی وسائل میں اضافے کے ساتھ ہی دریاؤں کی صفائی کا عمل شروع ہوگا اور سازگار ماحول کےلیے کام کیا جائےگا‘۔لاوہ ازیں انہوں نے ملک کے دیگر شہروں خصوصاً لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 35 برس قبل لاہور میں آب و ہوا اور پانی صاف تھا لیکن آج ثقافتی شہر میں سانس لینا دشوار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب قومیں اپنی آنے والی نسلوں کا نہیں سوچتی تو اس کے نصیب میں بربادی ہوتی ہے۔مزیدپڑھیں: لاہور میں مزید 1700 درخت کاٹنے کی تیاریانہوں نے کہا کہ لاہور کی تعمیراتی ترقی (ڈیولپمنٹ) کے لیے ماحول دشمن اقدام کے تحت 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے اور وہاں کنکریٹ کے ڈھانچے کھڑے کردیے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain