تازہ تر ین

اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی ،مزید 4سال انتظار کرے،عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کے احتجاج کو مستردکردیا ہے، اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی، اب4 سال انتظارکرے۔ فصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم نے معیشت میں حاصل کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر ترجمانوں کو بریف کیا جب کہ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کوگمراہ کررہی ہے، ہم نے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا جب کہ تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا جب کہ تحریک انصاف کادامن صاف ہے, وزیراعظم اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خفگی مٹانے کیلئے اے پی سی اور احتجاج کررہی ہے۔ عوام نے اپوزیشن کے احتجاج کو مستردکردیا، اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی ہے اب4 سال انتظار کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جو قوم نسلوں کے مستقبل کا نہیں سوچتی برباد ہو جا تی ہیں ، کہ جس طرح ہم چل رہے تھے ہم غلط راستے پر چلے گئے اس لیے ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا ہے جب کہ پاکستان کو وہ ملک بنائیں گے کہ ساری دنیا اس کی مثال دے گی ،لو گ آہستہ آہستہ ٹیکس دینا شروع کر رہے ہیں پیسہ آرہا ہے ۔ نیا پاکستان ذہنوں میں پہلے زمین پر بعد میں آئے گا،اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی آلودگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لاہور میں سانس نہیں لے سکتے، وہاں کے حالات سے بوڑھے اور بچوں کی زندگی کو خطرات ہیں، وہاں فضائی آلودگی آخری حد تک پہنچ گئی ہے، یہ ایک خاموش قاتل ہے، اس کا پتا نہیں چلتا کہ کتنے لوگ اس کا شکار ہوگئے ہیںیہ آہستہ آہستہ ہمیں متا ثر کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دلی کو آلودہ ترین سمجھتے تھے جہاں لوگوں کے بہت برے حالات ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے لاہور اس حد تک پہنچ گیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی نے نہیں سوچا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے، ہم درخت کاٹتے جارہے ہی، 10 سالوں میں لاہور کے 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے، ہم نے اپنے دریاو¿ں میں سیوریج پھینک کر انہیں بھی خراب کردیا، لوگ ان کا پانی پیتے ہیں، جن نہروں سے لوگ پانی پیتے تھے وہ سیوریج ڈرم بن گئی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت ملک کو کلین گرین اکیلے نہیں کرسکتی، انتظامیہ منتخب لوگ اس کا حصہ بنیں، نوجوان بھی صاف اور ہرے پاکستان میں شرکت کریں حکومت کی اس پر پوری توجہ ہے، ہم اس پاکستان کی قدر نہیں کررہے جب ہم اس کی قدر کریں گے تو یہی پاکستان سونا اگلے گا۔عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، سندھ میں ہماری حکومت نہیں لیکن انہیں ہم بتائیں گے اگر انہیں ترقی کرنا ہے تو اس نظام کے بغیر نہیں کرسکتے، پنجاب اور کے پی میں جو نظام لارہے ہیں یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل ہوں گے اور لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔انہو ںنے کہا کہ نیا پاکستان مل کر بنے گا، نئے پاکستان کے نظریے کو سمجھنا ہے، یہ زمین پر بعد میں آئیگا اور ذہن میں پہلے آئیگا کیونکہ تبدیلی پہلے ذہن میں آتی ہے، جس طرح ہم چل رہے تھے ہم غلط راستے پر چلے گئے، ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا ہے، انسان اپنی ذات کے لیے سوچ رہا ہے اس سے دنیا کو نقصان ہورہا ہے، ہماری حوس سے دنیا کو نقصان ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ خوشی ہے لوگ آہستہ آہستہ ٹیکس دینا شروع کررہے ہیں اور پیسہ آرہا ہے، جیسے جیسے پیسہ آئیگا اسے ہم لوگوں پر لگائیں گے، اپنی ماحولیات ٹھیک کریں گے اور اپنے دریا صاف کرنا ہیں۔ انہو ںنے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے صفائی نصف ایمان ہے،اللہ کسی قوم کی اس وقت تک حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کرے، پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعت ہے، یہاں سونے،تانبے،گیس کے ذخائر ہیں، زیرزمین کئی خزانوں کو ابھی تک دریافت ہی نہیں کیا گیا، تمام خالی علاقوں میں درخت لگائیں گے، ایسا ملک بنیں گے ساری دنیا ہماری مثال دے گی، چند سال میں ہمارا ملک ماحولیاتی طور پر تبدیل ہو جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain