تازہ تر ین

شریف خاندان کی 9ملیں منجمد

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مستقبل میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور نصرت شہباز اپنے بزنس سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہوں گے۔ شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات و دیگر کیسز کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا، نیب لاہور نے مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات و دیگر مقدمات کی تحقیقات کے نیب نے شریف خاندان کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ڈی جی نیب لاہور نے مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور ان احکامات پر فوری عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے منجمد کی جانے والی انڈسٹریز میں چنوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری،کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العربیہ، شریف ملک پروڈکٹس شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منجمد صنعتوں میں شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں شہباز شریف، حمزہ، سلمان اور نصرت شہباز منافع کے حقدار نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے نیب نے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور شریف خاندان کے افراد کے علاوہ ان کے فنانشل ایڈوائزر کو بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain