تازہ تر ین

محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کی انوکھی منطق مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے میوزیکل شو،وزیر اعلی اور گورنر کو بھی بلا لیا

لاہور (لیڈی رپورٹر) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی عجب منطق‘ کشمیر کاز اجاگر کرنے کے لیے میوزیکل شو کا انعقاد۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر کو بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارڈ گورنر پنجاب کی اپروول سے تقسیم کیے گئے جبکہ عوام بھی حیران‘ پریشان۔ لوگ حکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ میوزیکل گروپ کا کشمیر کاز سے کیا تعلق ہے۔ اس حوالے سے اراکین پنجاب اسمبلی کیا ہیں جب ہم نے اس حوالے سے تحریک انصاف کی ایم پی اے سیمابیہ طاہر کا موقف جاننا چاہا تو ان کا کہنا تھا کہ کوئی بری بات نہیں کشمیر کے حوالے سے ایسے کنسرٹ ہونے چاہئیں۔ لوگ خواہ مخوا کا ایشو بناتے ہیں جبکہ وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے چینل ۵ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے کشمیر کا پیغام پہنچایا جا سکتا ہے تو اس میں کوئی بری بات نہیں۔ وزیر ایگریکلچر نعمان احمد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ حکومت ایک اچھے کام کے لیے یہ کنسرٹ کروا رہی تھی ہم اس وقت کشمیر کی آواز پوری دنیا میں بلند کرنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف نے پوری طرح سے پنجاب حکومت کو ڈیفنڈ کیا جبکہ ن لیگ کی ایم پی اے عظمیٰ قادری نے اس بات کو بہت افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیر کا اتنا ہی درد ہے تو قرآن خوانی کروا لیں جبکہ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا خوبصورت مہینہ ہے کشمیر کے لیے میلاد کروائے جائیں‘ ناچ گانا تو پنجاب حکومت کا مقصد بن چکا ہے جبکہ حمزہ شہباز کے وکیل عطاءتارڑ نے چینل ۵ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ اس کا بجٹ کہاں سے اپرو ہوا سب جگہ پر پنجاب حکومت کی طرف سے اشتہار چھاپے گئے بہت افسوس کی بات ہے کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور یہ کشمیر کا نام لے کر میوزک کنسرٹ کروا رہے ہیں جبکہ ویمن ڈویلپمنٹ کی ہیڈ آشفہ ریاض نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے اس معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا اور کہا میں تو جانتی ہی نہیںکہ ایسا کوئی ایونٹ ہو رہا تھا‘ کوئی تنزیلہ نامی خاتون اس کو آرگنائز کر رہی تھیں اور جس کے بارے میں‘ میںنہیں جانتی میں اس کا جواب نہیں دوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain