تازہ تر ین

دراز فیس بک ،شاپنگ بیگ لائیو ویل ،علی بابا سمیت ویب سائٹس پر جنسی ادویہ کی فروخت

لاہور( جنرل رپورٹر)سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جنسی تسکین کا سامان کھلے عام فروخت ہونے لگا،آن لائن جنسی ادویات کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر ،جنسی ادویات کا استعمال لوگوں میں موذی امراض اور موت بانٹنے لگا ، دراز ، فیس بک ، شاپنگ بیگ لائیو ویل ، علی بابا سمیت مختلف سائٹس پر غیر قانونی گولیاں ، سپرے کریمیں اور جنسی کتابیں کریڈٹ کارڈ اور کیش آن ڈلیوری دی جاتی ہیں ، تمام ادویات ڈرگ ریگولیٹریاتھارٹی سے بغیر رجسٹریشن اور کمپنی نام کے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی غیر مستند جنسی ادویات غیر قانونی کاروبار بڑھتا جارہا ہے۔مختلف ناموں سے کام کرنے والی کمپنیاںفحش اشتہارات سوشل میڈیا ویب سائٹس کو رقم ادا کرکے معاشرے میں بے راہ روی اختیار کر رہی ہیں جہاں ان کا مقصد لوگوں کو اپنی مخصوص ویب سائٹ کی طرف لانا ہوتا ہے جہاں آن لائن چیزوں کی خریدو فروخت کی جاتی ہے۔قانون کی عملداری نہ ہونے اور محکمہ صحت میں موجود کرپٹ مافیا کی وجہ سے پاکستان میں جنسی تسکین کی ادویات کی بھرمار ہو گئی ہے۔ جنسی صحت سے متعلق ادویات بغیر کسی قانون ضابطے کے فروخت ہو رہی ہیں۔ کسی بھی ادارے کے چیک اینڈ بیلنس کے بغیر ان ادویات کے استعمال سے کتنے انسان موذی بیماریوں کا شکار بننے کے ساتھ ساتھ بہت سے جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ ایک منظم مافیا انڈین ویگا ،پنگارہ ،ویاگرا اور اس طرح کی دیگر صحت دشمن ادویات غیر قانونی طور پر پاکستان بھر میں خاص طور پرآن لائن سائٹس پر مکرو ہ کاروبار میں ملوث ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سب سے زیادہ پکڑی جانے والی غیر قانونی ادویات میں سے جنسی ادویات کی تعداد زیادہ تھی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain