تازہ تر ین

قرآن پاک کی بے حُرمتی ،ٹیلی نار سمیت نار ویجن مصنوعات کا بائیکاٹ جاری

لاہور (خبر نگار) نارووے میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی نا پاک جسارت کے بعد مسلم امہ میں ناروےکی بنائی ہوئی اشیا ءکے بائیکاٹ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ،پاکستانی عوام نے بھی ناروے کی پراڈکٹس کا استعمال ترک کرنا شروع کردیا، نارووے کی پاکستان میں استعمال ہونے والی پراڈکٹس میں سکیٹک سولر کمپنی کی شمسی توانا ئی کی مصنوعات ،جوٹن پینٹ کی مصنوعات، نارویجن وارنر گروپ کی گارمنٹس کے لاکھوں صارفین نے اپنے عقائد پر ناروے کے شہری کی جانب سے ناپاک جسارت کے بعد استعمال ترک کر دیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی ناروے کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا زور شورسے چرچا جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 150میگا واٹ کے شمسی توانائی پلانٹ کے خلاف بھی مقامی افراد میں شدید تشویش پائی جانے لگی ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر پلانٹ کا کنٹرول اور ناروے کے اختیارات کے خاتمے کو یقینی بنائے۔ تفصیل کے مطابق مسلم امہ میں ناروے میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی نا پاک جسارت کے بعد نارووے کی منصوعات کا بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کا عمل شدت اختیار کرگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی نارووے کی مصنوعات کو بری طرح سے رد کر دیا گیا ہے ۔عوامی سطح پر جن مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے ،بڑے پیمانے پر استعمال ہونیوالی وارنر گارمنٹس کا استعمال چھوڑ دیا ہے ، شمسی توانائی کی مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنی سکیٹک سولر کو چند دنوں میں لاکھوں ڈالر کا خسارہ اٹھانا پڑا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نار گروپ جو ٹیلی کمیونیکیشن کی کمپنیوں کو آلات اور الیکٹرونکس کی مصنوعات مہیا کرتی تھی کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جوٹن پینٹ کی مصنوعات پاکستان میں تیزی سے استعمال ہو رہی تھی تاہم اس واقع کے بعد عوامی سطح پر استعمال کر ترک کر دیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain