تازہ تر ین

لندن: نواز شریف کے بون میرو ٹیسٹ پر اہلخانہ کو تشویش

لندن: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے امراض قلب سمیت دیگر طبی ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان کے اہل خانہ نے بون میرو ٹیسٹ سے متعلق تشویش کا اظہار کردیا۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے بتایا ’ابھی سب سے اہم طبی ٹیسٹ بون میرو ہے‘۔انہوں نے مزید کہا ’میری درخواست ہے کہ ہر ایک ان کی صحت کے لیے دعا کرے‘۔بون میرو کی جانچ سے ظاہر ہوسکتا ہے کہ آیا کسی فرد کی ہڈیوں کا میرو صحت مند ہے اور مقدار پوری ہونے پر خون کے خلیات بنا رہا ہے یواضح رہے کہ ڈاکٹر یہ طریقہ کار خون اور میرو کی بیماریوں سمیت کینسر سے متعلق مرض کی تشخیص کے لیے استعمال کرتے ہیں۔نواز شریف کی پلیٹلیٹس کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بون میرو کے نمونے کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔حسین نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کا علاج اور تشخیص جاری ہے اور برطانیہ میں ڈاکٹروں کے پاس تشخیص اور اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے ایک طریقہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ انہیں امریکا کے ایک معیاری ہپستال لے جانا پڑے گا تاکہ وہ ان کی دیگر بیماریوں کا علاج ہوکے۔حسین نواز نے کہا کہ ’میں نے میاں نواز شریف سے متعدد بار اس بارے میں بات کی لیکن ان کے لیے ابھی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ لندن میں اب بھی ٹیسٹ جاری ہیں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain