تازہ تر ین

آشیانہ اقبال کیس: شہباز شریف 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 7جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے شہباز شریف کو آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں طلب کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔س حوالے سے جاری عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ محمد نواز چوہدری نے شہباز شریف کی جانب سے دائر درخخواست میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ کی استدعا کی تھی۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا درخواست میں وکلا کی ہڑتال کے باعث دلائل موخر کرنے کی بھی درخواست کی گئی تھی لہٰذا شہباز شریف کی درخواست کی روشنی میں آشیانہ اقبال کیس کے دلائل 7 جنوری 2020 تک ملتوی کیے جاتے ہیں۔مزید پڑھیں: نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں شہباز شریف کے خلاف درخواست واپس لے لیحکم نامے میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو یہ آخری موقعہ دیا جاتا ہے کہ وہ آئندہ حاضری یقینی بنائیں۔عدالت نے کہا کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں عدالت میں مسلسل غیر حاضر ہیں، ان کی عدم پیشی کے بااعث کارروائی متاثر ہورہی ہے۔پراسیکیوٹر نیب کے مطابق کہ 16 ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کے لیے 61کروڑ روپے جمع کروائے، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 3 سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا۔شیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پرفرد جرم عائد ہوچکی ہے، عدالت میں اب تک 6 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 13 ملزمان کے خلاف 86 گواہان عدالت میں نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔واضح رہے کہ شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں حراست میں لیا تھا۔شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب کے بیان میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا کنٹریکٹ لطیف اینڈ سنز سے منسوخ کر کے کاسا ڈیولپرز کو دیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا جس کے لیے مزید تفتیش درکار ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain