تازہ تر ین

جہانیاں :لڑکے لڑکی کی پسند کی شادی سے دوگھر تباہ ،معاشرہ کس طرف جا رہا ہے،ضیا شاہد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانیاں کے قریب تھانہ ٹبہ سلطان کی حدود میں انیس سالہ لڑکے احسن جاوید کی اسی گاﺅں کی انیس سالہ لڑکی رافعہ تبسم سے پسند کی شادی جرم بن گئی۔پنچایت کے فیصلے پر لڑکی کو واپس والدین کے گھر بھیج دیا گیا جہاں بھائیوں نے اس پر تشدد کیا لڑکی واپس شوہر کے پاس گئی تو بھائیوں نے پچیس کے قریب لوگوں کے ساتھ مل کر لڑکے کے گھر دھاوا بول دیا فائرنگ کی لڑکے کی دادی کو بہت پیٹا ساتھ لے گئے اور پندرہ دن اغوا کئے رکھا خاتون کو نشہ آور اشیاءکھلاتے رہے بعد میں پولیس نے بوڑھی خاتون پٹھان بی بی کو بازیاب کرایا لیکن خاتون تاحال غائب ہے مقدمہ درج کیا تاہم ملزم آزاد ہیں۔شاہدرہ کے تھانہ فیروز والا علاقہ رانا ٹاﺅن میں خاوند نے دوسری بیوی نرگس سے مل کر پہلی بیوی عابدہ کو قتل کر دیا لاش کو گلے میں پھند ا ڈال کر موٹر سائیکل کے پیچھے باندھ کر جوہڑ میں پھینک دیا۔ دوسرے کیس میں شاہدرہ کے علی نواز کھوکھر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ایک نرگس سے جبکہ دوسری مقتولہ عابدہ سے جس کے چار بچے تھے نرگس کی اولاد نہ تھی جس کا اسے غم تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تاہم ابھی تک گرفتاری نہیں ڈالی۔سینئر صحافی ضیاءشاہد نے کہا کہ میں نے پہلا ایم اے عربی میں کیا،قرآن پاک اور احادیث مبارکہ بھی پڑھیں عربی شاعری بھی پڑی ذوالفقار بھٹو کی سربراہی میں پہلی اسلامی سمٹ میں جس میں شاہ فیصل بھی آئے تھے اس میں میں میرٹ پر مترجم بنا میری ڈیوٹی مصری صدر انوار السعادات کے ساتھ لگی دو دن ان کے وفد کے ساتھ بطور مترجم رہا ۔احادیث مبارکہ اور قرآن پاک بغیر ترجمے کے پڑھ سکتا ہوں۔ چینل فائیو کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شادی بیاہ کے سلسلے میں نبی کریم کے پاس جتنے معاملات آئے آپ نے فرمایا شادی بیاہ میں لڑکے لڑکی کی رضامندی شامل کی جائے۔لڑکی کی رضامندی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا لیکن عام طور پر لڑکی کی خاموشی کو ہی رضا مندی سمجھ لیا جاتا ہے۔لڑکی نے قبول نہیں کہا تو نکاح نہیں ہوتا لڑکی جب تک دل و زبان سے اقرار نہیں کرتی شرعی طور پر نکاح نہیں ہوتا۔شادی کے سلسلے میں بچوں کی رضا مندی کو پیشگی اہمیت دیں بجائے اس کے کہ لڑکا لڑکی بھاگ کر شادی کر لیں خود بڑے ان کی شادی کرائیں۔حدیث کے مطابق مالی طور پرزیادہ فرق نہ ہو ایسا نہ ہو کہ لڑکا بالکل کماتا ہی نہ ہو صرف یہ کہ لڑکی تیار ہے تو بھگا کر لے جائے ۔عام طور پر پولیس کے بارے کہا جاتا کہ پولیس نے گرفتاری تو کی لیکن گرفتاری ڈالی نہیں۔پولیس آفر کا انتظار کر رہی ہے کس پارٹی کی طرف سے زیادہ پیسہ ملتا ہے۔ایسے کیسز عام طور پر ایڈیشنل آئی جی کے پاس گئے ہیں ٹیلی فون پر ان سے بات ہوئی انہوں نے کہا وہ دونوں پر ایکشن لیں گے۔میرے خیال میں سیدھا کیس ہے فرانزک کی تو ضرورت نہیں۔خاتون کی لاش موٹر سائیکل کے پیچھے باندھی گئی گھسیٹی گئی کیسے ہو سکتا ہے کسی نے دیکھا نہ ہو۔گواہ تلاش کرنا بہت ضروری ہے ہمارا نمائندہ اس پر کام کرے۔جسٹس ر طارق افتخار نے کہا کہ پسند کی شادی پر عام طور پر ہمارے معاشرے میں لڑکی والے رد عمل دیتے ہیں۔لڑکے کی دادی کو پندرہ روز اغواءکئے رکھنا سنگین جرم ہے۔اسلام میں لڑکا اور لڑکی بالغ ہوں تو شادی کر سکتے ہیں البتہ ایسی شادی کرنے والوں کو معاشی معاملات بھی مدنظر رکھنا چاہئیں۔لڑکے کی دادی پر بڑا ظلم ہوا اس کا کیا قصور تھا۔میرے خیال میں زیادہ جذباتی پن نہیں دکھانا چاہئے انیس سال کی عمر میں شاید لڑکا مالی طور پر کمزور ہو گا۔دوسرے کیس میں درندگی کی انتہاءکر دی گئی چار بچوں کی ماں کا قتل پھر لاش کی بے حرمتی بڑا ظلم ہے۔پولیس نے گرفتاری کیوں نہ ڈالی۔ کرمنل کیسز میں جلد انصاف ضروری ہے۔نمائندہ خبریں راشد علی نے بتایا کہ پٹھانی بی بی کے مطابق اسے نشہ آور انجکشن لگائے جاتے رہے عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ ہوا تاہم مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں انصاف دیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain