تیل تنصیبات پر حملے: سعودی بادشاہ کا ردعمل سامنے آگیا

جدہ(ویب ڈیسک) تیل تنصیبات پر حملے کے حوالے سے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بیان بھی سامنے آگیا۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں نہ صرف سعودی عرب کی تیل تنصیبات بلکہ عالمی معیشت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔جدہ میں سعودی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی تنصیبات پر حملے میں دنیا بھر کو ہونے والی تیل کی فراہمی کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب اپنی تنصیبات پر ہونے والے بزدلانہ حملوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کابینہ نے آرامکو تیل تنصیبات پر حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا۔سعودی کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کا مقابلہ کریں چاہے یہ کہیں سے بھی کیے گئے ہوں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تیل تنصیبات پر بزدلانہ حملے سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حملوں کے سلسلے کی کڑی ہے، اس حملے نے آزادانہ جہازرانی اور عالمی معاشی نمو کے استحکام کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

تیل تنصیبات پر حملے کے بعد کی صورتحال

14 ستمبر 2019 کو سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جن میں آرامکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور مغربی آئل فیلڈ خریص شامل ہیں۔ان حملوں کے بعد مشرق وسطی میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ امریکا نے براہ راست ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے تاہم ایران نے اِن الزامات کی تردید کی ہے۔یمن کے معاملے پر سعودی عرب کی سربراہی میں بنائے گئے عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی آئل فیلڈز پر حملوں میں ایرانی ہتھیار کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔کرنل ترکی المالکی کا جدہ میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں میں ایرانی ہتھیار استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملے یمن کی سرزمین سے نہیں ہوئے جس کی ذمہ داری حوثیوں نے قبول کی، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ حملہ کہاں سے کیا گیا۔ترکی المالکی نے کہا کہ جلد یہ بات میڈیا کے سامنے لائی جائے گی کہ ڈرونز کو کہاں سے حملے کیلئے بھیجا گیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے بھی دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ کیا گیا، یقین کرنے کی وجہ ہے کہ ہم مجرم کو جانتے ہیں، ہم نشانہ اور ہتھیار بند ہیں لیکن یہ تصدیق پر منحصر ہے، سعودی عرب کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ کسے اس حملے کا مجرم سمجھتے ہیں اور کن شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

پاکستان کیخلاف زہر اگلنا بھی عدنان سمیع کے کام نہ آیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان پر نئی دہلی سرکار نے جائیداد خریدنے پر 50 لاکھ کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے عدنان سمیع خان بھارتیوں کی خوشنودی حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں چھوڑتے اوراکثر بھارت سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے ان کے تلوے چاٹتے نظر آتے ہیں۔ لیکن عدنان سمیع خان کو بھارتیوں کی خوشامد کرنے کے باوجود فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے اپلیٹ ٹریبونل نے ان پر 50 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان سمیع خان نے 2003 میں بھارت کے شہر ممبئی میں 8 فلیٹس اور5 پارکنگ لاٹس خریدے تھے تاہم اس وقت ان کے پاس بھارتی شہریت نہیں تھی بلکہ وہ اس وقت بھی پاکستانی ہی تھے اور انہوں نے یہ جائیداد ریزرو بینک آف انڈیا کی اجازت کے بغیر خریدی تھی۔اپلیٹ ٹریبونل نے 2010 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ڈائریکٹر(ممبئی) کی جانب سے عدنان سمیع خان کی جائیداد ضبطگی کا حکم کالعدم کردیا تھا تاہم ان پر عائد جرمانے کی رقم میں اضافہ کردیاتھا۔عدنان سمیع خان کو یہ جرمانہ تین ماہ کے اندر اداکرنا ہوگا جب کہ عدنان سمیع 10 لاکھ روپے کی رقم جمع کراچکے ہیں۔ عدنان سمیع خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس بات سے ناواقف تھے کہ پاکستانی شہریت کا حامل شخص بھارت میں جائیداد نہیں خرید سکتا۔فیما ٹریبونل کا مزید کہنا ہے کہ عدنان سمیع نے یہ فلیٹس اس رقم سے خریدے جو انہوں نے بھارت میں رہ کر کمائی اور بھارتی بینک سے قرض لے کر رقم چکائی۔ عدنان سمیع خان کی جائیداد تو ضبط نہیں کی جائے گی لیکن انہیں جرمانے کی رقم اداکرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ عدنان سمیع خان کو 2016 میں بھارتی شہریت ملی تھی۔

افغان صدر کی انتخابی ریلی میں دھماکا، 24 افراد ہلاک

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے مرکزی صوبے پروان میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ریلی کے دوران دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صحت حکام کا کہنا تھا کہ پروان میں صدر اشرف غنی کی جانب سے منعقدہ انتخابی ریلی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔صوبائی ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقاسم سنگن کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں ‘خواتین اور بچے شامل ہیں اور ان میں سے زیادہ تر متاثرین شہری لگ رہے ہیں، علاقے میں ایمبولنسز موجود ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے’۔شمالی صوبے پروان میں چھاراکر ہسپتال میں موجود ڈاکٹر عبدالقاسم کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب صدارتی مہم کے ترجمان حمید عزیز کا کہنا تھا کہ اشرف غنی وہاں موجود تھے لیکن وہ محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا، ساتھ ہی انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل فراہم کرنے سے انکار کیا۔ادھر پروان میں صوبائی گورنر کے ترجمان وحیدہ شاہکار کا کہنا تھا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مقام کے داخلی راستے کی طرف ریلی گامزن تھی۔ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم یہ دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب بدامنی کا شکار افغانستان میں رواں ماہ کے اواخر میں صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔طالبان کی جانب سے افغانوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ووٹ نہ دیں کیونکہ وہ پولنگ اسٹیشنز اور انتخابی مہمات کو نشانہ بنائیں گے۔یاد رہے کہ 18 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری تھے، جو گزشتہ ہفتے امریکی صدر کے اعلان کے بعد منقطع ہوگئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اچانک افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ انہوں نے افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے حملے میں ایک امریکی فوج کی ہلاکت کو قرار دیا تھا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیمپ ڈیوڈ میں طالبان اور افغان رہنماﺅں سے ہونے والی خفیہ ملاقات کو بھی معطل کردیا تھا۔
پاکستان کا اظہار مذمت
دوسری جانب پاکستان نے افغان صوبے پروان میں دہشت گرد حملے پر سخت مذمت کا اظہار کیا۔دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پروان صوبے میں اشرف غنی کی انتخابی ریلی پر دہشت گرد حملے اور اس میں خواتین اور بچوں سمیت 24 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم سوگروار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں جبکہ حملے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔پاکستان ہر قسم سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اسلام آباد، افغانستان میں جمہوری عمل مضبوط بنانے کے ذریعے میں ملک مکمل امن و استحکام کے لیے افغان کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

جعلی اکاﺅنٹس کیس: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش نہیں ہوئے

کراچی(ویب ڈیسک) جعلی اکاﺅنٹس کیس میں طلبی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش نہیں ہوئے۔نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں منگل کو دن 11 بجے طلب کیا تھا۔ذرائع کاکہناہے کہ سید مراد علی شاہ نیب کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے وہ اس حوالے سے اپنا جواب پہلے ہی جمع کراچکے ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس سے قبل بھی طلب کیے جانے پر پیش نہیں ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جے آئی ٹی میں نیب کے ریٹائرڈ افسر فاروق میمن کو بطور کنسلٹنٹ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں جو نیب کی حراست میں ہیں۔

’سانپ اور اڑدھے‘ ساتھ رکھنے پر رابی پیرزادہ پر جیل کی تلوار لٹکنے لگی

لاہور (ویب ڈیسک)چند دن سے سوشل میڈیا پر گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی ’سانپ، اڑدھوں اور مگر مچھ‘ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی۔ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو ان کے گھر میں مقامی لباس میں ’سانپ، اڑدھوں اور مگر مچھ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا۔ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم پر انہیں دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے

عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک گانا بھی گایا تھا۔تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ کی مشکلات بڑھ گئیں اور پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عدالت سے ان کے خلاف کارروائی کی اجازت مانگ لی۔میڈیا کے مطابق پنجاب کے محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات نے لاہور کی مقامی عدالت میں رابی پیرزادہ کے

خلاف چالان پیش کرتے ہوئے عدالت سے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت مانگ لی۔محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ کے خلاف پیش کیے گئے عدالتی چالان میں عدالت کو بتایا گیا کہ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اعتراف کیا کہ ان کے پاس ’سانپ، اڑدھوں اور مگر مچھ‘ گزشتہ پانچ سال سے ہیں۔چالان میں کہا گیا کہ ’سانپ، اڑدھوں اور مگر مچھ‘ کو گھر میں رکھنا جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہ خطرناک عمل بھی ہے اور ایسا قدم اٹھانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔محکمہ جنگلی حیات و جنگلات کی جانب سے پیش کیے گئے چالان کے بعد عدالت نے رابی پیرزادہ کو سمن جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو عدالت میں طلب کرلیا جب کہ محکمہ جنگلی حیات کو گلوکارہ کے گھر کی تلاشی لینے کی اجازت بھی دی۔اگر گلوکارہ پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں جرمانے اور قید کی سزا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ترجمان وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف مشرق وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیاء کے ڈائریکٹر جیہاد اظہور کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بنک اور سیکرٹری خزانہ بھی موجود تھے۔

ایف بی آر افسران پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری ، ٹیکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز میں داخلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف ریونیونے تاجروں کی شکایات پر فوری طور پہ ایکشن لیتے ہوئے افسران کو ٹیکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز میں داخلے سے روک دیا ہے۔ ایف بی آر افسران پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو افسران آڈٹ یا چھاپے کے لیے کاروباری احاطے میں داخل نہیں ہوسکتے ہیں۔نوٹی فکیشن میں باقاعدہ نشاندہی کی گئی ہے کہ افسران پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ اختیارات کے غلط استعمال پر کیا گیا، افسران کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اختیارات کے استعمال کے لیے افسران کو چیف کمشنر کی پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ایف بی آراور کسٹمز کی جانب سے مشترکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن کا کام یکم ستمبر سے درآمدی سامان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال تھا۔ اس مقصد کے لیے بنائی جانے والی خصوصی ٹیموں کو پورے ملک کے تمام اہم کاروباری و تجارتی مراکز کا دورہ کرنا تھا۔ایف بی آر حکام کا اس ضمن میں مو¿قف تھا کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت دکاندار حضرات سے درآمدی کاغذات طلب کیے جا سکتے ہیں۔

خبردار! چکن کا زیادہ استعمال کینسر کا شکار کرسکتا ہے

آکسفورڈ:(ویب ڈیسک)چکن دنیا میں سب سے زیادہ کھائے جانے والا گوشت ہے لیکن خبردار یہ کینسر کا شکار بھی بناسکتا ہے۔غیر ملکی خبررسا ادارے کے مطابق یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ چکن کھانے کی عادت خون کے کینسر اور مردوں میں مثانے کے کینسر کا شکار بناسکتی ہے۔اس تحقیق کے دوران 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد درمیانی عمر کے افراد کی غذائی عادات کا جائزہ 2006 سے 2014 تک لیا گیا۔تحقیق کے دوران ان افراد کی غذاﺅں کے ساتھ ان امراض کا تجزیہ بھی کیا گیا جن کے وہ شکار ہیں اور ان میں سے 23 ہزار میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔تحقیق کے مطابق چکن کھانے کی عادت اور خون و مثانے کے کینسر کے درمیان تعلق موجود ہے۔اب تک چکن کو سرخ گوشت کا صحت بخش متبادل تصور کیا جاتا تھا، سرخ گوشت کا بہت زیادہ استعمال بھی مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔اس تحقیق کے محققین نے تسلیم کیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ چکن اور کینسر کے درمیان تعلق کی وضاحت ہوسکے۔محققین کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال تھا کہ نتائج سے معلوم ہوگا کہ سرخ گوشت سفید گوشت کے مقابلے میں بلڈ کولیسٹرول لیول پر زیادہ منفی اثرات کرتا ہوگا مگر یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ایسا نہیں بلکہ دونوں اقسام کے گوشت کولیسٹرول پر ایک جیسے ہی اثرات مرتب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ س±رخ یا سفید کسی بھی قسم کے گوشت کا اعتدال میں رہ کر استعمال کرنا نقصان دہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر میں غذائی پروٹین جیسے دودھ، مرغی، مکھن اور پنیر وغیرہ سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 49 فیصد بڑھا دیتے ہیں جب کہ مچھلی اور انڈوں میں موجود پروٹین سے یہ خطرہ نہیں بڑھتا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ حیوانی پروٹین کے زیادہ استعمال یہ خطرہ 43 فیصد جبکہ نباتاتی پروٹین کے استعمال سے 17 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔فن لینڈ کی ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بیشتر غذائی ذرائع سے حاصل ہونے والی پروٹین کا زیادہ استعمال ہارٹ فیلیئر کا خطرہ کسی حد تک بڑھا سکتا ہے، صرف مچھلی اور انڈے اس خطرے کا باعث نہیں بنتے۔

چین میں چاند زمین پر اتر آیا، لوگ حیرت میں مبتلا

بیجنگ: (ویب ڈیسک) یوں تو اسمان پر روشنی بکھیرتا چاند سب ہی نے دیکھا ہے لیکن جناب چین میں تو چاند سڑک پر ا±تر آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ منظر چین کے صوبے گونگ ڑی کے شہر لیوڑو کی سڑک پر ا±س وقت دیکھے گئے جب ایک چاند کی تھیم سے رنگا دیوہیکل غبارہ سڑک پر گھومتا دکھائی دیا۔مڈ آٹم فیسٹیول کی مناسبت سے منعقدہ ایک ایونٹ میں یہ غبارہ لگایا گیا تھا تاہم تیز ہواو?ں کے سبب غبارہ ا±ڑ کر سڑک پر آ گیا جبکہ دیوہیکل غبارے کے سڑک پر ا?نے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

اسرائیل میں انتخابی میدان سج گیا: ٹرمپ کی تصاویر چھاگئیں

تل ابیب:(ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو ا?ج انتخابی میدان میں اس وعدے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اترے ہیں کہ اگر وہ اور ان کی جماعت کامیاب ہوگئی تو وہ مغربی کنارے سے منسلک وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کردیں گے۔ اسرائیل میں رواں سال کے دوران دوسری مرتبہ انتخابات منعقد ہو رہے ہیں جس میں 60 لاکھ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ کامیابی کی صورت نئی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی وہ اسرائیلی سرحد کو وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار تک وسیع کردیں گے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں پانچ مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پہ فائز رہ چکنے والے نیتن یاہو اور سابق چیف ا?ف ا?رمی اسٹاف بینی گانتز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے رائے دہندگان کو متاثر کرنے کے لیے پورے ملک میں اپنی تصاویر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بل بورڈز اور بینرز پہ ا?ویزاں کرائی ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے عام انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چھائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو اور بینی گانتز مل کر بھی حکومت تشکیل دے سکتے ہیں جب کہ یہ بھی ممکنات میں سے ہے کہ اگر ایک مرتبہ پھر حکومت سازی کی کوشش کامیاب نہ ہو تو جنوری میں دوبارہ انتخابات کا انعقاد کیا جائےکہ یہی ا?ئینی و قانونی طریقہ ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اس وقت تین بڑے کرپشن اسکینڈلز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات مدمقابل سے کہیں زیادہ ہیں۔دنیا کی نگاہیں اس لیے بھی اسرائیلی انتخابات پہ مرکوز ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اسرائیل و فلسطین کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کے لیے تیار کردہ اپنے منصوبے کا اعلان اسرائیلی انتخابات کے بعد کریں گے۔امریکی صدر کی خواہش پر ’ڈیل ا?ف دی سنچری‘ نامی منصوبہ ان کے دامار جیرڈ کشنر نے دیگر ماہرین کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے جس کے متعلق عام تاثر ہے کہ وہ 50 ارب ڈالرز کا اقتصادی پروگرام ہے۔ اس منصوبے کا اطلاق اسرائیل، فلسطین، اردن، مصر اور لبنان پر ہوگا۔ جیرڈ کشنر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے خاوند ہیں۔روس کے وزیر خارجہ اور فلسطینی رہنماو¿ں سمیت متعدد عالمی شخصیات نے تیار کردہ امن منصوبے پر کڑی نکتہ ینی کی ہے۔ روسی وزیرخارہ سرگئی نے تو یہاں تک کہا ہے کہ امریکی منصوبے میں فلسطین نام کی ریاست ہی شامل نہیں ہے۔