تازہ تر ین

’سانپ اور اڑدھے‘ ساتھ رکھنے پر رابی پیرزادہ پر جیل کی تلوار لٹکنے لگی

لاہور (ویب ڈیسک)چند دن سے سوشل میڈیا پر گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی ’سانپ، اڑدھوں اور مگر مچھ‘ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی۔ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو ان کے گھر میں مقامی لباس میں ’سانپ، اڑدھوں اور مگر مچھ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا۔ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم پر انہیں دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے

عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک گانا بھی گایا تھا۔تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ کی مشکلات بڑھ گئیں اور پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عدالت سے ان کے خلاف کارروائی کی اجازت مانگ لی۔میڈیا کے مطابق پنجاب کے محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات نے لاہور کی مقامی عدالت میں رابی پیرزادہ کے

خلاف چالان پیش کرتے ہوئے عدالت سے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت مانگ لی۔محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ کے خلاف پیش کیے گئے عدالتی چالان میں عدالت کو بتایا گیا کہ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اعتراف کیا کہ ان کے پاس ’سانپ، اڑدھوں اور مگر مچھ‘ گزشتہ پانچ سال سے ہیں۔چالان میں کہا گیا کہ ’سانپ، اڑدھوں اور مگر مچھ‘ کو گھر میں رکھنا جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہ خطرناک عمل بھی ہے اور ایسا قدم اٹھانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔محکمہ جنگلی حیات و جنگلات کی جانب سے پیش کیے گئے چالان کے بعد عدالت نے رابی پیرزادہ کو سمن جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو عدالت میں طلب کرلیا جب کہ محکمہ جنگلی حیات کو گلوکارہ کے گھر کی تلاشی لینے کی اجازت بھی دی۔اگر گلوکارہ پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں جرمانے اور قید کی سزا ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain