تازہ تر ین

بغداد:حزب اللہ کا امریکی سفارتخانے پرد ھاوا ،سکیورٹی کیمرے توڑ دئیے،امریکی سفیر نا معلوم مقام پر منتقل

بغداد (اے پی پی) بغداد میں ہزاروں افراد نے امریکی فضائی حملوں کے خلاف امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے سفارتخانے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ یہ کوشش امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہوئی جس کے بعد ہزاروں افراد بغداد کے سخت سکیورٹی والے علاقے گرین زون کی جانب مارچ کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے تک ہنچ گئے۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی، پانی کی بوتلیں سفارتخانے کی طرف پھینکیں اور باہر لگے سکیورٹی کیمرے توڑ دیئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیواروں اور کھڑکیوں پر کتائب حزب اللہ کی حمایت میں وال چاکنگ بھی کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے عراقی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بغداد میں امریکی سفیر اور سفارتی عملے کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔مظاہرین کو سفارت خانے میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے عراقی سپیشل فورسز کے دستے مرکزی دروازے پر تعینات کئےگئے تھے۔ مظاہرین میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاءعصائب اہل الحق کے رہنما قیس الخزالی اور کئی دیگر سینئر ملیشیاءرہنما بھی شامل تھے جبکہ عمارت کے گرد موجود باڑ پر کتائب حزب اللہ کے پرچم آویزاں کر دیئے گئے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق میں امریکی سفیر میتھیو ٹیولر اور سفارت خانے کے عملہ کے دیگر ارکان بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے اس واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔اس سے قبل عراقی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بغداد میں امریکی سفیر کو طلب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تا کہ انہیں عراقی حزب اللہ ملیشیاءکے ٹھکانوں پر بمباری کے حوالے سے عراقی حکومت کی مذمت سے آگاہ کیا جا سکے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain