تازہ تر ین

پنجاب سندھ میں دھند ، پہاڑوں پر برف کا راج ،ملک بھر میں شدید سردی

اسلام آباد، لاہور ،سکھر ، پشاور، کوئٹہ (نمائندگان خبریں) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جبکہ پنجاب اور سندھ میں دھند کا راج رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک
\ے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقے میانوالی، شرقپور شریف، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، لیہ، بھکر، خوشاب، میانوالی، منڈی بہاﺅالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے بعد علاقوں میں دھند پڑی ہے۔ بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، ژوب، پشین، قلعہ عبد اللہ، تربت، کیچ اور پنجگور میں ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ چترال، سوات اور دیر کے اضلاع میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملک بھر میں شدید سردی کے باعث ٹھنڈ کے ریکارڈ پر ریکارڈ ٹوٹ گیا تاہم سبی اور گردونواح میں سردی کا 100 سالہ ،لاہور میں 2019 کا دسمبر 17 برس کاسرد ترین مہینہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت بدھ کو بھی برقرار رہی تاہم شدید سردی کے باعث ٹھنڈ کے ریکارڈ پرریکارڈ ٹوٹے، سبی اورگردونواح میں سردی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ لاہور میں 2019ءکا دسمبر17برس کا سرد ترین مہینہ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سردی کی لہربرقرار،گزشتہ روز سورج نے بادلوں کی اوڑھ سے جھانکا تودھند کی شدت میں کمی آئی۔شہر میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کے ڈیرے جبکہ دوپہر میں سورج نکلنے سے سردی کی شدت میں کمی آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 90 سے75 فیصد تک ہے، جبکہ ہوا پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ماہرموسمیات محمد ثاقب نے کہا کہ پانچ جنوری سے مغربی ہواوں کا تیسرا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث شہر میں ہلکی بارش ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ جنوری بھی معمول سے زیادہ سرد مہینہ رہنے کی پیش گوئی کر دی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain