لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔عدالت نے تاخیر سے آنے پر حسان نیازی کی عبوری درخواست ضمانت خارج کی۔ فاضل جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے حسان نیازی سے کہا کہ آپ وکیل ہو کر بھی تاخیر سے آ رہے ہیں، قانن سب کے لیے برابر ہے۔حسان نیازی نے کچھ دیر بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں دوبارہ عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔واضح رہے کہ حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں نامزد ملزم ہیں اور عبوری ضمانت پر تھے