تازہ تر ین

ابوظہبی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،200ملین ڈالر امداد کا اعلان ،تجارت سرمایہ کاری بڑھانے روز گار کے مواقع پیدا کرنیکا فیصلہ ،اعلامیہ

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی ون آن ون ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیاگیا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ یواے ای نے0 20ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے ، رقم چھوٹے کاروبار کیلئے خرچ ہوگی، تفصیلات کے مطابقوزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیاگیاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاک یواے ای تعلقات کی اسٹریٹیجک اہمیت پر روشنی ڈالی، اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے مواقع بڑھے ہیں، پاکستان اپنے شراکت دار ممالک سے تجارت سرامیہ کاری جاری رکھنا چاہتا ہے، یو اے ای کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں، اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان میں توانائی سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو پاکستان کی امن کوششوں سے آگاہ کیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرامن مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاو¿ن سے متعلق بھی آگاہ کیا، اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ یو اے ای میں 16لاکھ سے زائد پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی، پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہے، اعلامیے میں کہا گیا کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے پاک یو اے ای تعلقات کی اسٹریٹیجک اہمیت پر زور دیا، ولی عہد نے او آئی سی میں پاکستان کے اہم کردار کو بھی سراہا،ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید النہیان نے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ عمران خان خود گاڑی چلا کر معزز مہمان کو وزیراعظم ہاﺅس لے کر پہنچے۔ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بن زید النہیان کو وزیراعظم کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا۔ ولی عہد محمدبن زیدالنہیان دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔اس سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمدبن زاید النہیان جمعرات کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے نورخان ایئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان ابوظہبی کے ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کرتے ہوئے ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے۔ متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ولی عہد کے ہمراہ تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔ ابوظہبی کے ولی عہد وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ ‘ علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ولی عہد کے دورے سے پاک امارات تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain