تازہ تر ین

امریکی حملہ ،ایرانی القدس کمانڈر جنرل قاسم سمیت 9جاں بحق،قتل کا بدلہ لیں گے،آیت اللہ خامنہ ای

بغداد، تہران، واشنگٹن (نیٹ نیوز) عراق کے دارلحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت9 افراد جاں بحق ہو گئے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بغداد کارگو ٹرمینل کے قریب سڑک پر 2گاڑیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ جنرل سلیمانی کے بغداد ایئر پورٹ پر اترتے ہی امریکی فوج کی جانب سے راکٹ حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ عراقی حکام نے کہا کہ بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3راکٹ کارگوہال ے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2کاروں کوآگ بھی لگی ۔ایرانی ٹی وی نے بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ امریکا نے بغداد ایئر پورٹ کے قریب 2اہداف کو نشانہ بنایا تھا، عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس نے حملے میں اپنے 6افراد کی موت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ راکٹ حملے میں 2مہمان بھی مارے گئے۔عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس کا یہ بھی کہا کہ اس حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی کے علاوہ عراق کی پاپولرموبائلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے بھی ایرانی جنرل سلیمانی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جنرل سلیمانی پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی پرچم ٹویٹ کیا ہے۔عراقی پاپولر موبائلائزیشن فورس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ابومہدی المہندس اور قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث ہیں۔ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا اس متعلق کہا کہ امریکا کی جانب سے حملے میں جنرل سلیمانی شہادت ایک انتہائی خطرناک اوراحمقانہ حرکت ہے، امریکہ اپنی بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کی ذمہ داری خود برداشت کرے گا، جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکہ کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایران نے امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر کے مارے جانے پر تہران میں امریکی مفادات کی نمائندگی کرنے والے سویئزرلینڈ کے سفارتکار کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔ یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز کی طرف سے جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کے باعث سوئٹزرلینڈ کے سفارتکار کو طلب کر کے امریکی اقدام کی شدید مذمت پر مبنی پیغام دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ سوئس سفارتکار پر یہ بات واضح کی گئی کہ یہ حملہ امریکہ کی ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے اور امریکی حکومت اس کے نتائج کی ذمہ دار ہو گی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ بغداد ایئر پورٹ پر حملے کے بعد انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں قاسم سلیمانی کی موت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت انتقام ان مجرموں کا منتظر ہے جنہوں نے قاسم سلیمانی اور دیگر شہیدوں کے خون سے گزشتہ رات اپنے ہاتھ رنگے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو علی الاعلان کہا ہے کہ القدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر 3روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکا نے انتہائی احمقانہ حرکت کی ہے ،امریکا نے جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے عالمی دہشتگرد ہونے کا ثبوت دیا ہے، جنرل سلیمانی کی فورس داعش، القاعدہ اور النصرہ کے خلاف لڑائی میں سب سے موثر طاقت تھی، اپنی سرکش مہم جوئی کے نتائج کی ذمہ داری امریکا خود اٹھائے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ مارنے والے قاتل سنگین بدلے کا انتظارکریں۔انہوں نے کہا کہ سلیمانی جنت چلے گئے ہیں وہ ایک بہادر سپاہی تھے، سلیمانی کے قتل نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو مزید دگنا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی کا نہ ہونا تلخ ہے لیکن جدوجہد فتح تک جاری رہے گی اور مجرموں کی زندگی کو مزید تلخ بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کہا ہے کہ امریکہ نے بغداد میں ایرانی جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے عالمی دہشت گردی کی۔ امریکہ کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپنی سرکش مہم جوئی کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ خود اٹھائے گا۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ امریکہ کی احمقانہ اور خطرناک حرکت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملہ کے نتائج کی تمام تر ذ مہ داری امریکہ پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی اس ایرانی مﺅثر فورس کے سربراہ تھے جو داعش، القائدہ ، النصرہ اور دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain