تازہ تر ین

پنجاب ترقی کے لیے اُڑان بھر چکا ،2020غربت کے خاتمہ کا سال ہے،عثمان بزدار

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب معاشی ترقی کی دوڑ مےںلےڈلے گا۔2020ءغربت کے خاتمے کا سال ہے۔ فےصل آباد مےں سی پےک کے تحت پاکستان کے پہلے اورسب سے بڑے علامہ اقبال انڈسٹرےل سٹی کے سنگ بنےاد کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ معاشی ترقی کے ثمرات پنجاب کے ہر شہری تک پہنچےںگے۔علامہ اقبال انڈسٹرےل سٹی کا پراجےکٹ صوبے مےں معاشی خوشحالی لائے گا۔ ےہ خوشحال پاکستان کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا۔وزےراعلیٰ نے بتاےا کہ پنجاب ترقی کے لانچنگ پےڈ سے ٹےک آف کرچکا ہے ۔ 3217اےکڑ پر مشتمل علامہ اقبال انڈسٹرےل سٹی کے لئے ابتدائی طورپر 5ارب روپے مختص کےے گئے ہےں۔جس کےلئے 12چےنی کمپنیاں تقرےباً 1ارب ڈالر سرماےہ کاری پر رضا مندی ظاہر کرچکی ہےں۔انڈسٹرےل سٹی کےلئے چار دےواری ہوٹل،رےسکےو 1122اوردےگرسہولتوں کی فراہمی کا کام جلد ازجلد مکمل کےا جائے گا۔ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کےلئے ٹےوٹا کے انسٹی ٹےوٹ بھی بنائے جائےںگے۔ وےلےو اےڈےشن سٹی ساہےوالہ انٹرچےنج پر فےصل آباد انڈسٹرےل سٹی قائم ہوچکا ہے جہاں25چائےنز کمپنےاں صنعتےں لگارہی ہے اور ڈےڑھ ارب ڈالرکی سرماےہ کاری آچکی ہے ۔صوبہ مےں 10 سپےشل اکنامک زون بنائے جارہے ہےں۔ ان مےں سے 6کی وفاقی حکومت منظوری دے چکی ہے جبکہ چار کی اجازت جلد دے دی جائے گی۔3ٹےکنےکل ےونےورسٹےاں بھی قائم ہوںگی،وہاڑی، مظفر گڑھ ،لےہ،رحےم ےار خان،ملتان اوردےگر شہروں مےں انڈسٹرےل سٹےٹ قائم کی جارہی ہےں۔مارچ مےں قائد اعظم اپےرل پارک کا افتتاح وزےراعظم پاکستان کرےںگے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ڈےڑھ ارب کی لاگت سے ہنر مند پروگرام شروع ہوچکا ہے۔ ہر سال ڈےڑھ لاکھ نوجوانوں کو فنی تربےت دی جائے گی جسے بتدرےج بڑھا کر10لاکھ سالانہ تک لے جاےا جائے گا۔سمال انڈسٹرےز کے تحت کاروبار کےلئے 6ارب کے قرضے دےئے جارہے ہےں ۔کاروبار مےں آسانےاں پےدا کرنے کے پراجےکٹ کی کامےابی کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی رےنکنگ مےں بہتری آرہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ تعاون، رہنمائی اورمدد پر وزےراعظم اوران کی ٹےم کا شکرےہ ادا کرتا ہوں ۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے معےشت کا پہےہ گھومے گا تو غرےب کا چولہا جلے گا۔اکانومی بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ بہتری کے اثرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہوجائے گا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے وزےراعظم کے ہمراہ علامہ اقبال انڈسٹرےل سٹی کے پراجےکٹ کاسنگ بنےاد رکھا۔اس موقع پر فےڈمک کے سربراہ کی طرف سے برےفنگ دی گئی۔ قبل ازےں وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے وزےراعظم کے ہمراہ فےصل آباد مےں پناہ گاہ کا افتتاح کےا۔انہوںنے پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا دور ہ کےا اور مقےم افراد کےساتھ ملکر دوپہر کا کھانا بھی کھاےا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain