تازہ تر ین

سوات ،گردو نواح میں زلزلے میدان ،پہاڑ لرز اٹھے ،فوج کا امدادی مشن شروع

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کی استور میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری، سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ے ، پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز، انجینئرز اور ڈاکٹر امدادی کاموں میں مصروف ہیں ، زلزلہ متاثرین کو امدادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ،استور کو جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے ،ایس سی او کی جانب سے موصلاتی رابطے بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی استور میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ،سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز، انجینئرز اور ڈاکٹر امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔ زلزلہ متاثرین کو امدادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق استور کو جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے ۔ ایس سی او کی جانب سے موصلاتی رابطے بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کوخیبرپختونخوا کے سوات سمیت مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، 4.2 کی شدت سے آنے والے زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 20کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain