تازہ تر ین

امریکہ ،ایران کشیدگی ،پاکستان صرف امن کا ساتھ دیگا،پاک فوج

راولپنڈی (آن لائن‘ این این آئی) پاک فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے، امریکا، ایران میں کشیدگی رہی، پاکستان نے مصالحت کیلئے کوشش کی ہے ، ہمارا خطہ 4 دہائیوں سے خطے میں امن کیلئے کوششیں کرتا رہا ہے،پاکستان صرف اور صرف امن کا ساتھ دے گا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ای ایس پی آر میجرجنرل آصف نے کہا کہ بھارت نے جارحیت دکھائی،اسکے پاکستان نے2طیارے گرائے، پاکستان نے ہروہ اقدام کیاجس سے امن قائم ہو۔ بھارت کیخلاف پاک افواج نے قابل فوج ہونے کاثبوت دیا،ترجمان پاک فوج کے مطابق مائیک پومپیونے آرمی چیف سے بنیادی طورپر2باتیں کیں، مائیک پومپیونے کہاخطہ حالات بہترہونے کے بعد ابتری کی طرف جارہاہے، آرمی چیف نے کہا خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہیے ، آرمی چیف نے کہا خطہ کسی اورجنگ کی طرف نہ جائے۔ سوشل میڈیاپربہت سی افواہیں گردش میں ہیں، سوشل میڈیا پر جانے مانے لوگ بھی بات کررہے ہیں ۔ ایرانی جنرل واقعے کے بعددفتر خارجہ نے اپنا بیان دیاتھا، بھارتی آرٹیکل پڑھا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بہت سی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن کوحاصل کیاہے،خطے میں امن کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے، خطے میں امن خراب کرنےوالے عمل کاحصہ نہیں بنیں گے، بھارتی آرمی چیف کے بیانات سنے ہیں، بھارتی آرمی چیف نئے ہیں،اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں ہیں۔ میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کوخطے کے حالات،پاکستانی فورسزکااچھی طرح علم ہے، افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے،بھارت بھی جانتاہے، ملکی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے، بھارتی آرمی چیف دھمکیوں کی بجائے کشمیرمیں ظلم وستم بندکردیں۔بھارت جس راستے پرچل رہا ہے وہ اسےخودتباہی کی طرف لے جائیگا ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم، آرمی چیف کہہ چکے اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال کی اجازت نہیں دینگے۔عوام کی تائید،حکومتی پالیسی کے تحت خطے میں امن کیلئے کردار ادا کریں گے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاک افواج نے قابل فوج ہونے کا ثبوت دیا۔ مائیک پومپیو نے آرمی چیف سے بات چیت کی مائیک پومپیو نے بنیادی طور پر دو باتیں کیں۔ پومپیو نے کہا حالات بہتر ہونے کے باوجود خطہ ابتری کی طرف جارہا ہے ،آرمی چیف نے کہا خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہئے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر جانے مانے لوگ بھی بات کررہے ہیں۔ خطے کی صورتحال میں بہتری کے لئے آرمی چیف کا اہم کردار ہے۔ ایرانی جنرل واقعے کے بعد دفتر خارجہ نے بیان دیا ،عوام،میڈیا صرف مصدقہ ذرائع کی بات پر توجہ دیں۔ بہت قربانیوں کے بعد پاکستان نے امن حاصل کیا ہے۔ خطے میں امن کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ خطے میں امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ خطے میں امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے،آرمی چیف نے مائیک پومیو سے کہا خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہیے،خطے میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ، وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا، بھارتی آرمی چیف دھمکیوں کی بجائے کشمیر میں ظلم و ستم بند کر دیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دور ان مریکہ ایران کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے، خطے میں مختلف ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونی چاہئے اور ڈائیلاگ سے آگے بڑھنا چاہیے۔انہوںنے واضح کیا کہ خطے میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے لیکن امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش میں ہیں، جانے مانے لوگ بھی بات کر رہے ہیں، تاہم خطے کی صورت حال میں بہتری کے لیے آرمی چیف کا اہم کردار ہے، ایرانی جنرل کے واقعے کے بعد فارن آفس بھی اپنا بیان جاری کر چکا ہے، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے مصدقہ ذرائع کی بات پر توجہ دی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain