تازہ تر ین

جنرل قاسم سلیمانی کی موت شہادت ایران کےساتھ ہیں، ترک صدر کا حسن روحانی کو فون

استنبول (آئی این پی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے عراق میں امریکی فوج کےآپریشن میں مارے جانے والے قاسم سلیمانی کی موت کو شہادت قرار دیتے ہوئے اس کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اخبار’رشیا ٹوڈے’کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پرتبصرہ کرتے ہوئے ترک صدرنے کہا کہ مجھے شہید قاسم سلیمانی کے کھو جانے پر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے،دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،میں ایرانی عوام کے غم وغصے کوسمجھ سکتا ہوں۔ایردوآن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کو قتل کرکے امریکا نے حماقت کی ہے، خطے میں بیرونی مداخلت اور مقامی سطح پر جاری لڑائیاں بدامنی کا اصل سبب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانا ہے کہ بیرونی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا۔ یہ بیرونی مداخلت ہے جس نے خطے کی سلامتی اورامن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain