تازہ تر ین

عراقی وزیر اعظم کی تقریر کا اثر، امریکی فوج عراق سے بھاگنے کے لیے تیار

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی فوج کے حکام نے بغداد میں اپنے عراقی ہم منصبوں کوآگاہ کیا ہے کہ وہ عراق سے نکلنے کی تیاری کر رہے ہیں قبل ازیں عراقی پارلیمنمیں حکومت پر زور دیا تھا کہ غیرملکی فورسز کو ملک سے نکالا جائے امریکی فوج کے ٹاسک فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ولیم سیلی نے عراق کی جائنٹ آپریشن کمانڈ کے سربرہ کو ایک خط بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ عراق کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے آئندہ دنوں ہفتوں فوج کے انخلاءکی تیاری کی جائے گی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ انخلاءکے عمل کو یقینی بنانے کیلئے اتحادی فورسز کو بعض اقدامات کرنا ہونگے جن کا مقصد عراق سے فوج کے محفوظ کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس مقصد کیلئے ہیلی کاپٹر کی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ سی ایچ 47 یو ایچ۔60 اور اے ایچ 64 سکیورٹی ہیلی کاپٹرز کی پروازیں آئندہ ہفتوں میں ہونگی۔ اتحادی فورسز عوام کی پریشانی کو کم کرنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے اس کے علاوہ تمام آپریشنز فوج کے انخلاءکا آپریشن اندھیرے کے اوقات میں عمل میں لایا جائے گا۔ تاکہ اس تاثر کو زائل کیا جا سکے کہ امریکی فوج کہیں مزید فوجیوں کو عراق میں نہیں لا رہی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق کے ساتھ دوستی اور شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ کے امریکی فوج کے انخلاءکے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain