تازہ تر ین

ہمارا مقابلہ ترقی کے دشمنوں سے ہے،کرپشن ختم ،تعلیمی نظام بہتر ،مافیا کو انجام تک پہنچائیں گے ،عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے ورجینا یونیورسٹی کے طلباءکی ملاقات، وزیراعظم نے طلباءوفد کو خطے میں امن کی لئے کی جانے والی پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا وزیر اعظم نے کہا کہ میرا مقابلہ مافیا سے ہے جو ملک کی ترقی کی راہ میں حائل رہا ہے،22سالہ جدوجہد کے بعد ہماری جماعت نے دو بڑی سیاسی پارٹیوں کو شکست دی ہے،پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ اور ان کو برابر کا شہری تصور کرتا ہے بھارتی انتہاءپسندانہ پالیسیوں سے علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارتی حکومت کی فسطائی پالیسیوں سے خود بھارتی عوام کی شناخت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ورجینا یونیورسٹی کے طلباءکے وفد نے ملاقات کی جبکہ طلباءکے دورے کا مقصد پاکستان میں بزنس اور سیاحت کے مواقع سے آگاہی حاصل کرنا ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں طلباءنے پاکستان کو درپیش چیلنجز اور موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی بات چیت کی اور طلباءکی جانب سے مختلف موضوعات پر وزیراعظم سے سوالات کئے گئے ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، لیکن کرپشن کے ناسور اور انسانی وسائل کو نظر انداز کئے جانے سے ملکی ترقی کا عمل جمود کا شکار ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی حالت زار بہتر بنانے اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے سیاست میں قدم رکھا جبکہ بائیس سالہ جدوجہد کے بعد ہماری جماعت نے دو بڑی سیاسی جماعتوں کو شکست دی طلباءوفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میرا مقابلہ مافیا سے ہے، جو ملک کی ترقی کی راہ میں حائل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم اور دیگر شعبوں میں اصلاحات پر بھی توجہ نہیں دی اور تین مختلف نظام تعلیم انسانی وسائل کے فروغ اور ترقی کی راہ میں بڑا چیلنج ہیں جبکہ موجودہ حکومت یکساں نظام تعلیم اور یکساں نصاب کےلئے کوشاں ہے، موجودہ حکومت کی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام آیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ اور ان کو برابر کا شہری تصور کرتے ہیں بھارتی انتہاءپسند انہ پالیسیوں سے علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارتی حکومت کی فسطائی پالیسیوں سے خود بھارتی عوام کی شناخت خطرے میں پڑ گئی ہے اور مودی حکومت کی آر ایس ایس کی پالیسیوں نے بھارت میں اقلیتوں کے تشخص اور جمود کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 150روز سے زائد جاری محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاسی مظالم کیخلاف آواز اٹھانی چائیے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے مقابلہ ہے۔وزیراعظم عمران خان سے امریکی ورجینیا یونیورسٹی کے طلبا کے وفد نے ملاقات کی جس میں حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور معیشت کو درپیش مسائل پربات چیت ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1960 کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے تیزترقی کرنے والا ملک تھا،لیکن بدقسمتی سے معاشرے میں کرپشن کے ناسورسے ملکی ترقی کا عمل جمود کا شکار ہوا، ماضی کی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کونظر انداز کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی حالت زار اورایوانوں میں کرپشن کے پیش نظرسیاست میں قدم رکھا، میرامقابلہ مافیا سے ہے جو ملک کی ترقی کی راہ میں حائل رہا ہے، بڑا چیلنج ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور تعلیمی نظام کو بہتر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں تعلیمی نصاب کے لئے کوشاں ہے، حکومت کی کاوشوں کی بدولت معیشت میں استحکام آیا ہے ، پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ پر یقین رکھتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی فسطائی پالیسیوں سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں اور بھارتی عوام کی شناخت خطرے میں پڑ گئی ہے، مودی سرکارنے پانچ سو ملین اقلیتوں کے تشخص اور وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی پالیسیوں سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، فسطائی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی عوام کی شناخت بھی خطرے میں پڑ گئی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم نے جمہوریت کے بھارتی دعوو¿ں کی قلعی کھول دی ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور تعلیمی نظام کو بہتر کرنا بڑا چیلنج ہے، حکومت یکساں تعلیمی نصاب کے لئے کوشاں ہے، حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت میں مزید بہتری آئے گی،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منشیات اور بچوں سے زیادتی نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہیں ،انسداد منشیات کےلئے معاشرے میں آگاہی ضروری ہے، جب معاشرہ اکٹھا ہو گا تب ہی منشیات کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں،منشیات کی روک تھام کےلئے والدین، سکولوں کے اساتذہ اور مساجد کے مولانا حضرات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ انسداد منشیات کےلئے مشترکہ کاوشیں درکار ہیں،مل کر اپنی نسل اور نوجوانوں کو اس ناسور سے بچانا ہے۔پیر کو انسداد منشیات کےلئے”زندگی“موبائل ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منشیات کا استعمال نوجوان طبقے کو تباہ کر رہا ہے، دو چیزیں نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہیں جن میں منشیات اور بچوں سے زیادتی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور بچوں سے زیادتی کے واقعات معاشرے کو تباہ کر رہے ہیں، بدقسمتی سے موبائل سے بچوں سے زیادتی اور منشیات کا پھیلاﺅ بھی ہورہا ہے، بچوں سے زیادتی کے واقعات پر لوگ بات نہیں کرتے، بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات تباہ کن ہیں، ایلیٹ اسکولوں میں بھی منشیات کا استعمال جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ ایسے چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور اس کا خاتمہ کریں گے، انسداد منشیات کےلئے معاشرے میں آگاہی ضروری ہے، منشیات کے استعمال سے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ انسداد منشیات کےلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اسکولوں میں منشیات کے پیچھے مافیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی بھی برائی کے خلاف جنگ قوم جیتتی ہے کوئی ادارہ نہیں، جس کےلئے پوری قوم کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سب نے مل کر منشیات کی لعنت کے خلاف مہم چلانا ہے،جبکہ منشیات کی روک تھام کےلئے والدین، سکولوں کے اساتذہ اور مساجد کے مولانا حضرات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ جب معاشرہ اکٹھا ہو گا تب ہی منشیات کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں، منشیات کے خلاف ہر سطح پر آگاہی کی جائے گی۔وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات فروس سماج دشمن ہیں، نوجوان نسل میں منشیات سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تدریسی اداروں میں منشیات کا استعمال باعث تشویش ہے، ہم نے مل کر اپنی نسل اور نوجوانوں کو اس ناسور سے بچانا ہے،انسداد منشیات کےلئے مشترکہ کاوشیں درکار ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain