تازہ تر ین

ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے عمران خان کی کوششیں قابل فخر ،امریکہ

واشنگٹن(این این اائی)امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے ان رہنماو¿ں میں سے ایک ہیں جو ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے آف ریمپ ڈپلومیسی میں مصروف عمل نظر آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق موجودہ امریکا،ایران تنازع پر بریفنگ کے دوران عہدیدار نے کہا کہ آف ریمپ یہاں 3 سال سے ہے اور یہ صرف ہم نہیں ایرانی بھی اس کی پیشکش کرتے رہےہیں۔عہدیدار نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور عمان کے سلطان دنیا کے تمام حصوں سے ان تمام ممالک نے ایران میں حکومت سے رابطہ کیا ہے۔واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ عالمی رہنما ایران کے سپریم لیڈر کو بہتر فیصلے لینے پر آمادہ کرنے میں ناکام ہوگئے تھے جس کی وجہ سے امریکا معاشی پابندیوں اور جنرل سلیمانی کے قتل جیسے اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوا۔امریکی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ امریکا سے تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری پر توجہ دینے کے بجائے ایرانی رہنمامعاشی اور سیاسی بحران اور قدس فورس کے سربراہ کی موت سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔موجودہ امریکا-ایران تنازع پر بریفنگ کے دوران عہدیدار نے کہا کہ’ آف ریمپ یہاں 3 سال سے ہے اور یہ صرف ہم نہیں ایرانی بھی اس کی پیشکش کرتے رہے ہیں‘۔عہدیدار نے کہا کہ ’ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور عمان کے سلطان دنیا کے تمام حصوں سے ان تمام ممالک نے ایران میں حکومت سے رابطہ کیا ہے‘۔خیال رہے کہ 3 جنوری کو بغداد میں ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پاکستان نے امریکا اور ایران دونوں ممالک سے مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر اصرار کیا تھا۔دو روز قبل پاکستان نے خطے میں کسی تنازع کا حصہ نہ بننے کے عزم کی دوبارہ تصدیق کی تھی اور مشرق وسطیٰ میں جاری بحران میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain