تازہ تر ین

وزیر اعظم پیکج پر عمل شروع،یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ،آٹا ،گھی ،دالیں ،چاول 7سے40روپے سستے

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے 7 ارب ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر آج سے چینی، دالوں، چاول اور گھی سمیت دیگر اشیائضروریہ پر 7 روپے سے 40 روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی، پیکیج کے تحت سستی اشیاءضرویہ کی فراہمی پر یوٹیلٹی سٹورز کے باہر لمبی لمبی لائنیں لگیں گی، یوٹیلیٹی سٹور سے اشیاءخریدنے والوں کا شناختی کارڈ نمبر درج کیا جائے گا، ایک ماہ میں ماہانہ راشن ایک ہی مرتبہ حاصل کیا جاسکے گا، یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے مارچ تک کے لئے5 ارب کی خریداری مکمل کر لی، پاسکو سے دو لاکھ ٹن گندم سستے نرخوں پر حاصل کر لی گئی ہے، مستقبل قریب میں ریلیف پیکیج کے تحت 50ملین غریب ،بے سہارا ،نادار خاندانوں کو راشن کارڈ دیئے جائیں گے، مستحق، نادار، پسے ہوئے کمزور طبقات کی زندگی کو خوشحال بنانا اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم عمران خان کا نصب العین، حکومت کی کمٹمنٹ اور ریاست مدینہ کی سوچ کی عکاس ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان منگل کو یہاں چیئرمین یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن ذولقرنین علی خان اور ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دے رہیں تھیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عام صارف کی سہولت ، پسے ہوئے،کمزور ،مستحق اورنادار طبقات کے لئے ریاست کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورکاپوریشن کے زریعے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عہد ہے کہ جوں جوں مالی پوزیشن مستحکم ہوتی جائے گی اسکا ریلیف اور فائدہ پاکستان کے عوام کو منتقل ہوتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے عزم کا واضح اظہار ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سبسڈی والی تمام اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنائے گا، سپلائی چین کے ساتھ ساتھ شفاف نظام کے تحت حق دار کو حق لوٹایا جائے گا، ادارے کے اندر بھی خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، ریاست کمزور طبقے کا ہاتھ تھام کر سینے سے لگارہی ہے۔ چیئرمین یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن ذوالقرنین علی خان نے کہا کہ ایک سال سے بطور چیئرمین خدمات سرانجام دے رہا ہوں، ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ہی اس ادارے کے 14ارب بقایا جات ورثے میں ملے، دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین دھرنے پر تھے، اس ساری صورتحال پر وزیراعظم سے بات کی اور انہی کی ہدایات تھیں کہ 14ہزار ملازمین سے کسی کو بھی فارغ نہیں کرنا بلکہ سب سے کام لینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی ٹیم کے ساتھ ملکر عوام کی خدمت اور ریلیف پیکیج کی فراہمی کے لئے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز مکمل طور پر تیار ہیں ،یوٹیلٹی سٹورز پر آئی ٹی سسٹم نصب کیا جارہا ہے اس سے بھی بہت بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا برانڈڈ پراڈکٹ کی قیمت ہمارے بس میں نہیں ہے اس لئے یوٹیلیٹی سٹور نے اپنا گھی متعارف کرایا تو اس کی قیمت میں بھی استحکام یقینی بنایا گیا، اس گھی کو عوام نے بہت پسند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود ڈیڑھ ملین ڈالر کی دالیں پاکستان منگوانا پڑتی ہےں، اس لئی دالوں اورآئل کی قیمتیں سٹاک مارکیٹ کی طرح اوپر نیچے جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ پیسے کمانے کے لئے نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے 1971میں بنایا گیا ، موجودہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر اس پورے ڈھانچے کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ تیزی سے کام چلارہی ہے ۔ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے کہا کہ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے لئے 5ارب کی خریداری مکمل کرچکے ہیں ،ہمارے یو ٹیلٹی سٹورز پر تبدیلی نظر آئے گی ،یہ ذخیرہ مارچ تک کے لئے کافی ہے اسکے بعد رمضان پیکیج شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا 808سے 850روپے فی 20کلو تھیلا ،چینی 68روپے فی کلو ،گھی اور آئل میں 30سے 40روپے فی کلو ،دالوں اور چاول پر 20سے 31روپے تک کم قیمت پر دستیاب ہونگی ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت سبسڈی والی تمام اشیاءکے اوپر مہر لگی ہوگی، اگر مارکیٹ میں کسی شاپ پر یہ سامان نظر آیا تو اس زونل اور ریجنل مینجر کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ دوکاندار پر بھی مقدمہ قائم کرایا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain