Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں
    • گلگت بلتستان کی براڈ پیک چوٹی پر برفانی تودہ، 2 لاشیں برآمد، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 افراد تاحال لاپتا
    • کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکہ، 34 کان کن جاں بحق، 2 لاپتا
    • اطالوی فٹبال لیجنڈ فرانکو باریزی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
    • حماس نے اسرائیل سے غیر مسلح ہونے کے معاہدے کی تصدیق کر دی
    • اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں آبادکاروں کا نابلس پر حملہ
    • شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
    • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
    • کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
    • پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
    • ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
    • پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر مینز والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
    • جو روٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
    • اسٹیفن فلیمنگ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
    • اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
    • "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایرانی حملے میں امریکی فوجی ،ہیڈ کوارٹرز تباہ ،متعدد ہلاک ہوئے ،سی این این کا اعتراف

    By Daily Khabrainجنوری 13, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے کم ازکم 10 مقامات تباہ ہیں۔ عراق میں امریکہ کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام لینے کیلئے ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر متعدد میزائل داغے گئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے میزائل حملے کی بعد آل از ویل کا ٹوئٹ کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ حملے میں فوجی اڈے کو معمولی نقصان ہوا ہے جبکہ حقائق اس کے بر عکس ہیں اور خود سی این این کی رپورٹر نے جنہیں کافی مشکلات کے بعد عین الاسد فوجی اڈے جانے کی اجازت ملی تھی کہا کہ فوجی اڈے پر تباہ کاری کے مناظر کچھ اور ہی کہانی بتا رہے ہیں اور اڈے پر تباہی کے مناظر سے غیرمعمولی صورتحال کا اشارہ ملتا ہے۔ ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز بھی تباہ ہوچکے ہیں ۔واضح رہے کہ امریکا کی دہشت گرد فوج نے جنرل قاسم سلیمانی کے کارواں پر دہشت گردانہ فضائی حملہ ایسی حالت میں کیا تھا کہ وہ حکومت عراق کی دعوت پر سرکاری دورے پر بغداد گئے تھے۔ دہشت گرد امریکی فوج کے اس دہشت گردانہ فضائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ ہی عراق کی عوامی رضا کار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی الہمندس اور آٹھ دیگر افراد بھی شہید ہوگئے تھے۔ اس کھلی جارحیت کے جواب میں، عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں میں کم سے کم اسی دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ فوجی اڈے پر تباہ کاری کے مناظر کچھ اور ہی کہانی بتا رہے ہیں اور اڈے پر تباہی کے مناظر سے غیر معمولی صورتحال کا اشارہ ملتا ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز بھی تباہ ہوچکے ہیں۔ متاثرہ فوجی اڈے تک رسائی پانے والی صحافی نے کہا کہ فوجیوں نے انہیں بتایا ہے کہ حملے سے کئی گھنٹے قبل جان گئے تھے کہ کچھ نہ کچھ ہونے جا رہا ہے اس لیے احتیاطی تدابیراختیار کی گئی تھیں جبکہ کچھ فوجی بنکرز میں موجود تھے، زیادہ تر چیک پوسٹوں پر تعینات تھے۔ ایک امریکی فوجی نے بتایا کہ رات ایک بج کر 34 منٹ پر ایرانی میزائل حملے شروع ہوئے، حملے کا منظر بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی خوفناک حملہ تھا تاہم احتیاطی تدابیر اور محفوظ مقامات پر منتقلی سے کافی جان بچ گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      گلگت بلتستان کی براڈ پیک چوٹی پر برفانی تودہ، 2 لاشیں برآمد، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 افراد تاحال لاپتا

      کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکہ، 34 کان کن جاں بحق، 2 لاپتا

      53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.