تازہ تر ین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پی ٹی آئی سے علیحدگی ،ن لیگ کی حمایت کا اعلان

لاہور (این این آئی) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرکے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا علان کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ”تبدیلی جائے جہنم میں“۔ سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے اب سیاست سے وابستگی کو بھی اپنی ٹویٹس کا موضوع بنایا اور بتایا ہے کہ وہ اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہیں بلکہ اب ان کی وابستگی مسلم لیگ (ن) سے ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ متعدد پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ویڈیوز اور تصاویر حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہوتی رہی ہیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھونچال بپا رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain