تازہ تر ین

پاکستان محفوظ ملک برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفری شرائط نرم کر دیں سرمایہ کاری روزگار میں اضافہ ہوگا،عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، اقدام سے سب سے زیادہ فائدہ نوجوانوں کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنےپیغام میں کہا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری پاکستان کے لیے زبردست خبر ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ برطانوی اقدام سے پاکستان کو معاشی طور پر2 طرح سے فائدہ ہوگا، برطانوی اقدام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خسارہ کم ہوگا، برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے پاکستان میں سیاحت بڑھے گی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، اقدام سے سب سے زیادہ فائدہ نوجوانوں کو ہوگا۔پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے پربرطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات میں ترامیم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل یعنی روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کی جانب سے سفری ہدایات میں ترمیم پر درعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں برطانوی شہریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان پر امن ملک جہاںنا قابل یقین قدرتی مناظرہیں۔ پاکستانی عوام بہت مہمان نواز ہیں۔ سفریہدایات میں ترمیم حوصلہ افزا ہے ، جو 2015 کے بعد سے برطانیہ کے پاکستان سے متعلق سفری مشورے کی پہلی بڑی بات ہے۔ اس سے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain