تازہ تر ین

ایرانی حملے میں 34 امریکی فوجیوں کا دماغی توازن بُری طرح متاثر،پینٹا گون کی تصدیق

واشنگٹن (نیٹ نیوز) پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے جوابی حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد امریکی فوجی اہلکار اس قدر دباﺅکا شکار ہوئے کہ ان کا دماغی توازن بُری طرح سے متاثر ہوا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں تعینات 30 سے ائد امریکی فوجیوں کا خوف کی وجہ سے دماغ بُری طرح سے متاثر ہوا، جس کے بعد انہیں مسلسل سردرد کی شکایت ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ میں نے سنا ہے کہ انہیں مسلسل شدید سردرد ہے، میری نظر میں وہ زیادہ زخمی نہیں ہوئے بس ان کے دماغ متاثر ہوئے۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ عراق میں ہونے والے ایرانی حملے کے بعد سے اب تک 34 ایسے فوجی اہلکار سامنے آئے جن کے دماغ بُری طرح سے متاثر ہوئے۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 817 اہلکار جرمنی جبکہ 16 عراق اور ایک کویت میں زیر علاج ہے، تمام اہلکاروں کو صحت یاب ہونے کے بعد امریکا واپس بلا لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ اگلے روز ہی ایران کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں امریکا کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain