تازہ تر ین

فواد اور ماہرہ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکار جوڑی فواد خان اور ماہرہ ایک بار پھر  ساتھ نظر آئیں گے۔ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے مقبول ہونے والی جوڑی کو مداح ٹی وی اسکرین کے ساتھ ساتھ سلور اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔اداکار جوڑی کی ایک ساتھ پہلی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ہے جس کی ریلیز کے حوالے سے فی الحال کوئی اطلاعات منظر عام پر نہیں آئیں جس پر مداح کافی مایوس ہوگئے ہیں۔لیکن اب اداکار جوڑی مداحوں کی مایوسی اور بے چینی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ دونوں ایک ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔پاکستانی سنیما ویب سائٹ کے مطابق فواد اور ماہرہ کی آنے والی فلم کی عکس بندی کا آغاز 24 جنوری 2020 سے لاہور میں ہوگیا ہے۔گزشتہ روز ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا ’پیک اپ آف دی ڈے‘ جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ فلم کی عکس بندی کا آغاز ہوگیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain