تازہ تر ین

راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے تمام کھلاڑی 233 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستانی ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23 اوور تک 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 93 رنز اسکور کرلیے جس میں اوپنر شان مسعود کی نصف سینچری بھی شامل ہے۔میزبان ٹیم کو پہلا نقصان اوپنر عابد علی کے آؤٹ ہونے سے ہوا جو 6 بالز پر بغیر کوئی رنز بنائے ابو جاید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ابو جاید کا دوسرا شکار کپتان اظہر علی بنے جو 59 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد نجم لحسن کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی بالرز کی بہترین بلنگ کے سبب پوری بنگلہ دیشی ٹیم 233 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی تھی۔شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، حارث سہیل اور محمد عباس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تقریباً 17 برس بعد پاک سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل 2003 میں مہمان ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔پاکستان نے 2003 میں کھیلی گئی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی تھی۔یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز طے تھی لیکن مہمان ٹیم نے اپنے دورے پاکستان کو 3 حصوں میں تقسیم کیا تھا کیونکہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ دیر قیام نہیں کرنا چاہتی تھی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain