تازہ تر ین

تامل ناڈو،400دلتوں کا قبول اسلام ،مزید 3ہزار مسلمان ہونے کے لیے تیار

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی انتہا پسندوں کے مظالم اور دہشت گردی سے تنگ آکر تامل ناڈو میں چار سو سے زائد دلتوں نے خوشی خوشی اسلام قبول کرلیا ۔ کہتے ہیں کہ حکومت جانوروں سے بھی بدترین سلوک کررہی ہے ۔ مزید تین ہزار دلت مسلمان ہونے کے لیے تیار ہیں۔ریاست تامل ناڈو کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے دلتوں نے اسلام قبول کرکے پورے علاقے میں ہلچل مچا دیہے ۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ جانوروں سے زیادہ بدترین زندگی گزار رہے ہیں ۔ بنیادی سہولیات نہیں اور نا ہی اونچی ذات کے بھارتی ہندوﺅں کے برابر آنے کا خواب تک دیکھنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی ناانصافی اور بدسلوکی نے انہیں مجبور کردیا کہ وہ مسلمان ہوجائیں ۔ ان کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ مزید تین ہزار دلت ، مسلمان ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اس اعلان نے انتہا پسندوں کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain