تازہ تر ین

کورونا وائرس کا خطرہ؛ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

 کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی جس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں 13 مارچ تک سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا تاکہ مشتبہ افراد کی آئسولیشن کی مدت مکمل ہوسکے۔وزیراعلیٰ نے ٹاسک فورس کے اراکین بالخصوص ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد 13 مار چ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر تمام کوچنگ سینٹرز،  ٹیوشن سینٹرز بھی 13 مارچ تک بند رکھے جائیں، تعلیمی اداروں کی بندش سے مشکوک افراد جنھیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے ان کے قرنطینہ (Quarantine) کی مدت مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔تعطیلات کا فیصلہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے پر بھی لاگو ہوگا جبکہ ایسے تعلیمی ادارے جہاں شام کے اوقات میں کوچنگ سینیٹرز موجود ہیں وہاں بھی 13 مارچ تک تعطیلات ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain