تازہ تر ین

شہباز شریف کی قیادت پر کسی نے سوال نہیں اٹھایا، وہ جب تک چاہیں لندن رکیں، احسن اقبال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قیادت پر کسی نے سوال نشان نہیں اٹھایا، وہ جب تک محسوس کریں نوازشریف کے علاج کے لیے لندن میں ر±کیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور سنیئررہنما سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں واقع چیمبر میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی ،اپوزیشن سے متعلقہ امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ن لیگ کے رہنماو¿ں نے بلاول بھٹو کے نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق بیانات پر ان سے شکوہ کیا تاہم بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی حالات کا تقاضہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو ملک میں ہونا چاہیے، ان کی غیر موجودگی سے حکومت کو تنقید کا موقع ملتا ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے لندن میں ہیں اور وہ ان کی صحت بہتر ہونے پر واپس آجائیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا اپنے بھائی کے ساتھ موجود ہونا ان کے علاج کا حصہ ہے، شہبازشریف جب تک محسوس کریں نوازشریف کے علاج کے لیے رکیں،ہم ان سے واپسی کا کوئی مطالبہ نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے ملنے والے ن لیگی ارکان وہی ہیں جو پہلے بنی گالہ جاچکے ہیں،ان کے خلاف صوبائی پارلیمانی پارٹی نوٹس لےگی۔خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ گذشتہ سال 19 نومبر سے لندن میں موجود ہیں جہاں نواز شریف کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain