تازہ تر ین

حکومتی خزانے پر بوجھ سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز وزارت صنعت کے زیر انتظام اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا ، اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داد، سیکریٹری صنعت ڈویژن اوردیگر سینئر افسران کی شرکت کی ، اجلاس میں وزیر اعظم کو وزارت صنعت کے زیر انتظام اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کے وزارت صنعت ڈویژن کے زیر انتظام 38ادارے ہیں جن میں سے تیرہ کی نجکاری، دس کاانضمام، پانچ کو متعلقہ ڈویژنز اور صوبوں کو منتقلی کے بعد وزارت کے پاس صرف نو ادارے رہ جائینگے۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے وزیر اعظم نے کہا کے اس عمل میں کاروباری طبقے اورچینج منیجمنٹ کے ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے۔ وزیر اعظم نے وزارت صنعت کو ہدایت کی کہ کابینہ سے منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مقرر شدہ معیاد میں یہ عمل مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاءضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں اشیاءضروریہ سے متعلق وزارت فوڈ اینڈ سیکورٹی نے بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے ملک میں اشیاءضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ وسائل کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاءضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں، عوام خوارک اور اشیاءسے متعلق پریشان نہ ہوں، صورتحال ایسی نہیں کہ ملک میں کہیں بھی خوارک کی قلت ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain