تازہ تر ین

سٹاک مارکیٹ کریش سرمایہ کاروں کے 350ارب روپے ڈوب گئے

کراچی(وقا ئع نگار خصوصی )ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی، 100انڈیکس بلند ترین سطح
2375پوائنٹس گر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2375.97پوائنٹس کی مندی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ہے، اس سے قبل 11جولائی 2017 کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2153پوائنٹس کی بدترین مندی دیکھی گئی تھی، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے تقریبا ساڑھے 3 کھرب روپے ڈوب گئے،کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 2375.97پوائنٹس کی مندی کے بعد 33684.91پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے میں چوتھی مرتبہ مندی کے باعث کاروبار کو 45منٹ کے لیے روکا گیا۔ 45منٹ تک کاروبار معطل رہنے کے بعد بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔تفصیلات کے مطابق پیر جب کاروباری ہفتے کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس ایک ہزار 651پوائنٹس گر کر 34ہزار 409پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے بعد کاروبار کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں یہ مسلسل دوسرے ہفتے میں چوتھی مرتبہ ہے کہ مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا۔ 45منٹ تک کاروبار معطل رہنے کے بعد جب دوبارہ بحال ہوا تو بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار دیکھا گیا اور 11بجکر 42منٹ پر کے ایس ای 100انڈیکس ایک ہزار 601پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34ہزار 459پوائنٹس پر موجود رہا۔تاہم وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ مندی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور 12.35منٹ تک کے ایس ای 100انڈیکس 2ہزار 209پوائنٹس کم ہوگیا۔ مارکیٹ میں مسلسل ہیجانی صورتحال اس وقت شدید ہوگئی جب دوپہر 2بجکر 10منٹ کے قریب کے ایس ای 100انڈیکس 2ہزار 412پوائنٹس تک کم ہوکر 33ہزار 648پوائنٹس پر آگیا۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 2375.97پوائنٹس کی مندی کے بعد 33684.91پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے تقریبا ساڑھے 3 کھرب روپے ڈوب گئے۔پورے کاروباری روزکے دوران کاروبار میں 6.59فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 17کروڑ 2لاکھ 50ہزار 710شیئرز کا لین دین ہوا، زیادہ تر سرمایہ کاروں کی طرف سے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی گئی اور ہاتھ روکے رکھا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حصص مارکیٹ میں بدترین مندی کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کیسز کی تعداد ہے۔ سرمایہ کار پیسے لگانے سے گریزاں ہیں اور حالات بہتر ہونا کا انتظار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی حصص مارکیٹ ایک ہزار 682پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار کو روکا گیا تھا تاہم بعد ازاں مارکیٹ بند ہونے پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا اور100انڈیکس میں104.19پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی تھی۔12مارچ کو بھی سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان دکھا گیا تھا اور کے ایس ای 100انڈیکس 4.53فیصد یا ایک ہزار 707پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تھا۔9مارچ کو کاروبار شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد کے ایس ای 100انڈیکس 2ہزار 302پوائنٹس گر گیا تھا جس کے باعث مارکیٹ سے 184ارب روپے کا بھاری سرمایہ صاف ہو گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain