تازہ تر ین

مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ مقامی لوگوں بھی نقل ووحرکت محدود کر لیں۔ غیر ضروری سرکاری ملازمین کو گھر رہنے کی ہدایا ت جاری کر دی گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے صرف ضروری سٹاف ہی دفاتر میں آئے۔ مری میں موجود سیاحوں کو واپس اپنے علاقوں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے بعد شہری مری کا رخ کر رہے تھے۔ جس کے بعد حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مری کو سیاحت کیلئے بند کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دیا ہے۔ تاہم مری میں سیاحت بند ہونے سے کئی افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain