تازہ تر ین

شہبازشریف آج وطن واپس پہنچ جائینگے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے، شہبازشریف فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث پاکستان واپس آرہے ہیں، کیونکہ کل صبح تک پی آئی اے کی پروازیں بھی بند ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف لندن سے آج رات پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔اس سے قبل پارٹی رہنماءرانا ثناءاللہ اور دیگر رہنماءبھی شہبازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مارچ کا مہینہ بتا رہے کہ کہ شہبازشریف مارچ کے وسط یا آخر میں پاکستان آجائیں گے۔ واضح رہے حکومت نے آج رات 8 بجے سے دو ہفتے کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 4 اپریل تک ملک کی حدود میں کوئی باہر سے پرواز نہیں آئے گی، صرف پی آئی اے کی وہ پروازیں جو پہلے ہی باہر گئی ہوئی ہیں، وہ کل صبح تک واپس آئیں گی، حکومت نے یہ بڑا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ کارگو جہاز اور سفارتکاراس پابندی سے مستثنیٰ قرار ہوں گے۔ وزیراعظم اور وزارت خارجہ کی طرف سے بیرون ممالک تمام سفارتخانوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ لوگوں کوصورتحال سے آگاہ کریں۔ دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کورونا وائرس کے حکومتی انتظامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی۔ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔ شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے۔ عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain