تازہ تر ین

پنجا ب،خیبر پختونخو ا جز وی لا ک ڈا ﺅ ن ،سند ھ کا آج سے مکمل لا ک ڈاﺅ ن کا فیصلہ :ذرا ئع

لاہور‘ کراچی‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ اسلام آباد‘ مظفرآباد‘ سکھر (نمائندگان خبریں) سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے صوبے بھر میں دو روز کے لئے جزوی لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، انہوں نے کہا کہ آج رات 9بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔یہ اعلان وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسدادکورونا اقدامات کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو ویڈیو لنک بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک بند رکھے جائیں گے۔ جبکہ دودھ، دہی کی دکانیں، مٹن، چکن شاپس، پٹرول پمپس، فارمیسی، بیکریز، فروٹ اور سبزی منڈیاں اور شاپس کھلی رہیں گی۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروس جاری رہے گی۔تمام محکموں کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کسی کو ناجائز تنگ یا پریشان نہ کیا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ لاک ڈا¶ن نہیں، سماجی فاصلے پیدا کرنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ ویک اینڈ گزارنے کیلئے گھروں میں رہا جائے، بلاضرورت باہر نہ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلوں کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں۔رہائش گاہ پر قرنطینہ کیلئے وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایس او پیز طے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر پارکس، تفریحی مقامات اور مارکیٹوں وغیرہ میں رش بڑھنے سے فیصلہ کرنا پڑا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ بند نہیں کی جائے گی، تاہم عوام غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔دنیا بھر کو متاثر کرنے والا کورونا وائرس اب پاکستان میں بھی کافی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 600سے تجاوز کر گئی ہے۔ملک میںبروز ہفتہ تصدیق ہونے والے کیسز میں صوبہ سندھ سے 105، پنجاب سے 41، بلوچستان سے 12، خیبرپختونخوا سے 4 جبکہ گلگت بلستان سے 9 نئے کیسز شامل ہیں۔اس طرح اگر ملک بھر میں متاثرین کی تعداد پر نظر ڈالیں تو اب تک یہ 666 ہوگئی ہے، جس میں سندھ کے 357، پنجاب کے 137، بلوچستان کے 104، خیبرپختونخوا کے 27، اسلام آباد کے 10، گلگت بلتستان میں 30 اور ایک آزاد کشمیر کا ایک کیس شامل ہے۔صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں ہفتہ کے روز مزید 15 نئے کیسز سامنے آئے۔اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے بتایا کہ صوبے میں مزید 15 کیسز سامنے آئے۔بعد ازاں محکمہ صحت سندھ کی ترجمان نے صوبے میں مزید نئے 90 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں تعداد 357 تک جاپہنچی ہے۔ صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں ہفتہ کے روز مزید 15نئے کیسز سامنے آئے اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے بتایا کہ صوبے میں مزید 15کیسز سامنے آئے۔ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومتِ بلوچستان کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے، شہریوں سے تین روز تک گھروں میں رہنے کی اپیل کردی۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ کا گھروں میں رہنا آپ اور ہم سب کے لیے ضروری ہے۔ سیالکوٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس کا نیا مریض داخل کر لیا گیا ہے جس کا خون ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے گزشتہ روز کراچی کے شہریوں سے 3 روزہ رضاکارانہ تنہائی اختیار کرنے کی اپیل کی تھی جس کے تحت شہر قائد میں سڑکوں پر عوامی آمد ورفت انتہائی کم ہے،سرکاری اداروں کے بعد نجی اداروں کے دفاتر بھی بند ہوگئے ہیں، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہی۔ پی آئی اے غیر ملکی آپریشن 22 سے28 مارچ تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ترجمان عبداللہ خان کے مطابق پی آئی کی تمام بین القوامی پروازیں ایک ہفتے کے لئے بند کی گئی ہیں ۔تمام بین الاقوامی پروازیں وفاقی حکومت کے احکامات پر بند کی گئی ہیں ۔پی آئی اے کا مقامی آپریشن جاری رہے گا ۔ کراچی میں 14 جبکہ سکھر کے قرنطینہ میں 15 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تفتان سے سکھر آئے 15 زائرین میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 267 ہوگئی ہے۔ تفتان میں موجود زائرین میں سے مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس میں مبتلا زائرین کی تعداد 166 ہوگئی اور کراچی میں مجموعی طور پر 101کیسز ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق تفتان میں موجود زائرین میں سے مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس میں مبتلا زائرین کی تعداد 166 ہوگئی اور کراچی میں مجموعی طور پر 101کیسز ہیں سندھ بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 267 ہوگئی ہے جن میں سے تین مریض صحت یاب ہوئے جب کہ 264 کا علاج جاری ہے۔ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 11 کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام مارکیٹس، ریستوران اور شاپنگ مالز تین ہفتوں کیلئے بند کردیئے۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔لاہور (خصوصی ر پورٹر)شہر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں،شہر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کے تعداد 15 ہے جبکہ صوبہ بھر میں 96 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہے،بیرون ملک سے لوٹنے والے 42 ہزار شہریوں کی سکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چین سے نکلنے والے مہلک کورونا وائرس سے186 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے, دنیا بھر میں کل کیسز276665 جن میں 11419 افراد کی اموات ہوچکی ہے،91954 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں،صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے ٹیسٹوں کیلئے مزید کٹس منگوائی جارہی ہیں۔اس وقت شہر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کے تعداد 15 ہے جبکہ صوبہ بھر میں 96 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہے،میو ہسپتال میں اس وقت 16 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ دس مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی، 13 کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئے گئے ہیں۔سنگین صورت حال کے پیش نظر حکومت نے بیرون ملک سے لوٹنے والے 42 ہزار شہریوں کی سکریننگ کا فیصلہ کیا،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو مسافروں کے از سر نو طبی معائنے کا ٹاسک سونپا گیا۔ کورونا وائرس کا خطرہ، پنجاب حکومت نے گزشتہ روز سے دو روز کیلئے تمام شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چین سے شروع ہونے والا وائرس دنیا کے 175 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ وائرس 8969 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ98 ہزار ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں۔

واشنگٹن ،روم،بیجنگ،پیرس ،میونخ،تہران (نیٹ نیوز)کورونا دنیا کے 185 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 402 ہوگئی، جبکہ 2 لاکھ 76 ہزار 104 افراد متاثر ہیں۔کورونا کی وبا اٹلی پر آفت بن کر ٹوٹ پڑی، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 32 ہوگئی جبکہ 47 ہزار 21 افراد متاثر ہیں۔ چین میں کرونا سے 3 ہزار 255 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکا میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 264 ہوگئی۔ نیویارک، الی نوائے، فلوریڈا اور کیلی فورنیا میں مزید پابندیاں لگا دی گئیں۔ ٹیکسوں کی ادائیگی بھی تین ماہ کے لیے موخر کر دی گئی۔ امریکا میکسیکو سرحد غیر ضروری سفر کے لیے بند جبکہ امریکی فوج میں بھرتی کے مراکز بھی بند کر دیئے گئے۔برطانیہ میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 177 ہوگئی۔ برطانیہ بھر میں آج سے لاک ڈان، کیفے، ریستوران، ہیلتھ کلب، تفریح کے مراکز بند رہیں گے۔ برطانوی وزیراعظم کے مطابق کرونا کی وجہ سے سینما اور سپورٹس سینٹر بھی بند رہیں گے۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے کورونا سے لڑنے والے ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کی۔جرمنی کی سب سے بڑی ریاست بواریا نے بھی لاک ڈان کا اعلان کر دیا گیا۔ کرونا نے سپین میں ایک ہزار ترانوے، جرمنی میں 67، ایران میں 1433، فرانس میں 450 کی جان لے لی۔ تیونس کے صدر نے ملک بھر میں شہریوں کو 24 گھنٹے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ اردن نے کرونا پھیلا کے خدشے کے پیش نظر ملک میں کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا۔فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکام نے کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے 14 قرنطینہ سینٹر قائم کردیئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہریوں کی سکریننگ کا سلسلہ جاری ہے اور تمام ضروری طبی آلات اور ضروری سامان فراہم کردیئے گئے ۔ امریکہ کی تین ریاستوں میں کورونا وائرس کے باعث غیر ضروری کاروبار غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاستوں فلوریڈا، نیو یارک اور الی نوائے میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ تینوں ریاستوں میں غیر ضروری کاروبار بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔نائب امریکی صدر مائیک پنس کے ایک ماتحت کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے امریکہ کی ریاست نیویارک اور الینوائے نے بھی مکمل لاک ڈاو¿ن کردیاہے اور شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے، کیلی فورنیا سمیت امریکہ کےی تین ریاستیں اب لاک ڈاو¿ن میں ہیں، غیر ملکی خبررساں ادار کے مطابق کرونا وائرس کے باعث امریکہ کی تین ریاستوں میں لگ بھگ سات کروڑ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، آسٹریلیا میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سیاحوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا ایک قلعے کی صورت اختیار کر رہا ہے اور اب غیر ملکیوں کو آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے چین، ایران، جنوبی کوریا اور اٹلی سے آنے والے مسافروں کا داخلہ بند کیا گیا تھا۔کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے اردن کی حکومت نے ملک بھر میں کرفیو لگا دیا ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے دارالحکومت عمان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہفتے کو سائرن بجائے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن حکام کا کہنا تھا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اردن کے وزیر انصاف بسام طالحونی نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ کرفیو کے دوران باہر نکلنے والا سزا کا مستحق ہو گا۔کرفیو کے نفاذ سے اردن کی لگ بھگ ایک کروڑ آبادی کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے اردن کے مختلف شہروں اور اہم شاہراہوں پر ہزاروں فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کے دفتر کے عملے میں شامل ایک عہدیدار کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مہلک وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لئے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ حد درجہ احتیاطی اقدامات کریں۔ انھوں نے اتوار 22 مارچ کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک جنتا کرفیو کا اعلان کیا اور کہاکہ اِس روز ملک بھر کے عوام اپنے گھروں سے باہر نکل کر صرف 5 منٹ کے لئے ان افراد کے ساتھ اظہار یگانگت کریں جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرین کی خدمت کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ بھارت کی مرکزی حکومت نے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی ہے۔بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو، کویڈ-19 کا ٹیسٹ کروایاگیا ہے کیوں کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ نے صدر کی جانب سے اہتمام کردہ ناشتے میں ان سے ملاقات کی تھی۔ اس رکن پارلیمنٹ نیکورونا وائرس سے متاثرہ گلوکارہ کنیکا کپور کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر کی جانب سے اہتمام کردہ ناشتے میں 96 ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی۔ کئی اراکین پارلیمان نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔برکینیا فاسو کے وزیر کان کنی و معدنیات عمرا اڈانی کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد ملک میں متاثرہ وزرا کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے کینیڈا کے دورہ کرنے کے بعد اڈانی کا ٹیسٹ مثبت آیا،مزید کہا گیا ہے کہ وفد میں ایوان صدر سے بھی ایک نمائندہ شامل تھا۔بیان میں کہا گیا کہ اب تک وہ مستحکم حالت میں گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔چین نے نوول کرونا وائرس کو شکست دیدی،تیسرے روز بھی ملک میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ہفتہ کو چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر مسلسل تیسرے روز جمعہ کو مقامی سطح پر نوول کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ چینی مین لینڈ پر جمعہ کو نوول کرونا وائرس کے 41 نئے مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں، یہ سب مریض درآمدی ہیں۔کمیشن نے کہا کہ ان میں سے 14 مریض بیجنگ، 9 شنگھائی، 7 صوبہ گوانگ ڈونگ اور 4 صوبہ فوجیان میں ہیں۔ صوبہ ژی جیانگ، شان ڈونگ اور شانشی میں 2،2 جبکہ سی چھوان میں ایک مریض کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جمعہ کے آخر تک 269 درآمدی مریض سامنے آچکے ہیں۔جمعہ کے ہی روز7 افراد ہلاک ہوگئے، یہ تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ نئے 36 مشتبہ مریضوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے عوامی مقامات بند کرنے کا حکم دے دیا۔ ساتھ ہی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں تمام کلب، بار، ریستوران، سینما اور جم بند رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے اس دوران کام نہ کرنے والے ملازمین کو 80 فیصد تنخواہ بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔کورونا وائرس نے یورپ کو بھیانک صورتِ حال سے دو چار کر دیا، اٹلی میں کورونا وائرس ایک ہی روز میں مزید 627 زندگیاں لے گیا، جس کے بعد اٹلی میں وائرس سے اموات کی تعداد 4 ہزار 32 ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی میں 5 ہزار 986 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار سے اوپر چلی گئی۔اسپین میں مزید 262 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1 ہزار 93 ہوگئیں۔فرانس میں مزید 78 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو گئے جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 450 ہو گئی، فرانس میں لاک ڈاون کے دوران ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 33 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 177 ہو گئیں، جبکہ 4 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں عوامی مقامات بند کرنے کا حکم دے دیا اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ۔جرمنی میں کورونا وائرس سے 24 ہلاکتوں کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی، 4ہزار 528 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔کورونا وائرس سے نیدر لینڈز میں 30، جرمنی میں 24، بلجیم میں 16، سوئٹزر لینڈ میں 13 اور سوئیڈن میں مزید 5 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکا میں کورونا وائر س سے مزید 57 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات 264 ہو گئیں، جبکہ یہاں ایک ہی روز میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آ گئے۔امریکا میں کورونا کے مجموعی کیسز 19 ہزار سے بڑھ گئے جس کے بعد اس وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکا چھٹے نمبر پر آ گیا۔متحدہ عرب امارات میں کورونا سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 140 ہو گئی۔عرب امارات نے غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے، سیاحوں اور ملک سے باہر اماراتی شہریوں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 70 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 344 ہو گئی۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دونوں مقدس مساجد کے بیرونی صحنوں میں داخلہ اور نماز کی ادائیگی روک دی گئی ہے، یہ اقدام کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے آج 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے اعلان کے بعد ملک بھر میں ریل، میٹرو اور بسوں کی سروس بند کردی گئی ہے جبکہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے دارالحکومت میں لاک ڈاون کا عندیہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے نفاذ کا وقت قریب آرہا ہے مسافروں کو پابندیوں سے قبل اپنی متعلقہ منزل تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی میں حکام کی جانب سے عوامی اجتماع پر پابندی کے بعد دوسرے شہروں سے روزگار کے لیے آئے ہوئے افراد ریل گاڑی میں خطرناک طریقے سے سوار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain