تازہ تر ین

شہریوں نے لاک ڈاون کو پکنک بنا لیا،فیملیوں کیساتھ سیر سپاٹے

لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب میں جزوی لاک ڈاون کا پانچواں روز شہریوں کی غیر سنجیدگی برقرار، جبکہ شہری کو گھروں میں بند رکھنے کے لئے حکومت نے بھی حکمت عملی پر سختی سے عملدرآمد کی ٹھان لی ۔رات 8بجے کے بعد کوئی رعایت نہیں ہوگی شہریوں نے بھی حکومتی اقدامات کے پیش نظر رات کو نکلنا بند کردیا سڑکیں سنسان شہر میں ہو کا عالم ۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کےلئے ھکومت پنجاب نے انسانی زندنگی کو وائرس سے بچانے کےلئے مارکیٹس سرکاری نجی ادارے بندکر رکھے ہیں اس کے باوجود دن کے وقت شہریوں کی باہر آمد رفت کا سلسلہ نہ رک سکا، پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود شہریوں کی جانب سے مسلسل غیر ذمے داری کا ثبوت دیا جارہا ہے، ایک ایک موٹر سائیکل پر پوری پوری فیملی سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔اس بارے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم خریداری کے سلسلے میں نکلتے ہیں کیونکہ اب 8بجے رات کو تمام مارکیٹس بند ہوجاتی ہیں 8بجے سے پہلے پہلے خریداری کرنی ہوتی ہے لیکن کچھ شہری صرف مٹر گشت کےلئے نکل پڑتے ہیں اس ھوالے سے حکومت پنجاب اگلے ہفتے سخت اقدامات کرنے جارہی ہے حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاون پر غور شروع کردیا ہے، حکومت کی جانب سے اگلے ہفتہ بڑے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا، پنجاب حکومت شہروں کو مختلف زونز میں میں تقسیم کرے گی، زونز کی تقسیم ٹاو¿نز کی بنیاد پر ہو گی، زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والے زون کو مکمل سیل کیا جائے گا، شہری ایک زون سے دوسرے زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔عوام نے اور تاجر برادری نے اس حکومتی اقدام کو سراہا ہے ان کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاون سے یہ پابندیاں قابل قبول ہیں اب ہم عوام کو ان پابندیوں پر عمل کرنا چاہیے حکومتی نرمی سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے یہ مسئلہ ہم سب کا مسئلہ ہے شہریوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اس پر عمل نہیں کریں گے جس سے وائرس مزید پھیلے گا اگر ایسا ہوا تو پھر مجبورا ھکومت کو مکمل لاک ڈاون کرنا پڑے گا جس سے شدید پریشانی پید ہوگی اس لیئے ہمیں خود اپنی اوپر پانبدی نافذ کرنا ہوگی اور حکومتی اقدامات کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ اس موذی مرض سے جان چھڑوائی جاسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain