تازہ تر ین

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے20 لاکھ ڈالرکی امداد منظور کرلی

لاہور (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے20 لاکھ ڈالر کی امداد منظور کرلی، پاکستان کو مالی امداد کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دی جا رہی ہے، اےڈی بی نے پاکستان کو کورونا وائرس کی مد میں 5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی دنیا بھر کے ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت اے ڈی بی نے پاکستان کو5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ امداد این ڈی ایم اے کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ واضح رہے عالمی بینک بھی پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد دے گا۔ اسی طرح امریکا نے بھی پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے والے امداد کے حقدار ممالک کی ترجیحی لسٹ میں شامل کرلیا ہے، امریکا نے کورونا سے متاثرہ بین الاقوامی کمیونٹی کیلئے 274 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کیا ہے، کورونا ریلیف فنڈ لینے والے ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کورونا کیخلاف ہنگامی امداد کیلئے پاکستان کو ترجیحی ملک میں رکھا ہے۔ کورونا وائرس پاکستان میں پاکستانی شہریوں سمیت امریکی شہریوں کو بھی متاثر کررہا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا لیب اور کورونا وائرس کی نشاندہی کیلئے1ملین ڈالرکے نئے فنڈز فراہم کرے گا۔ خیبرپختونخوا میں صحت حکام کو 13 جدید ایمبولینسیں بھی فراہم کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کو جیکب آباد انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے قیام کیلئے 18ملین ڈالرفراہم کیے گئے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجزسے نمٹنے کیلئے دیرینہ شراکت دار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain