تازہ تر ین

ابوظبی میں سپر سٹورز اور فارمیسیز 24 گھنٹے کھلی رہیں گی

ابوظبی(ویب ڈیسک)ابوظبی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ریاست میں تمام س±پر مارکیٹس، فارمیسیز، کریانہ سٹورز اور کوآپریٹو سوسائٹیز اور فوڈ ریٹیل آوٹ لیٹس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، ان تجارتی مراکز کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا کاروبار رات 12 بجے سے پہلے بند نہیں کریں گے۔ جبکہ سپر سٹورز اور فارمیسیزمیں ایک وقت میں کل گنجائش کے صرف 30 فیصد افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔اگر ممکن ہو تو ان تجارتی مراکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔ابوظبی اکنامک ڈیویلپمنٹ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کاروبار مرکز یا فارمیسی غذائی اشیاءاور ادویہ و طبی سامان مہنگے داموں فروخت کرتے پائی گئی تو ان کے مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا جو کم از کم ڈھائی لاکھ درہم جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ درہم ہو گا، جبکہ د±کان یا کاروباری مرکز کو عارضی طور پر سِیل بھی کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ان کا تجارتی لائسنس ایک ماہ سے تین ماہ کی مدت تک معطل بھی کر دیا جائے گا۔ادارے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں کچھ ناجائز منافع خوروں کی جانب سے اشیاءکی مہنگے داموں فروخت بلاجواز ہے، عوامی مفاد کے خلاف اس سرگرمی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مملکت میں غذائی اشیاءاور ادویہ اور ماسک اور سینیٹائزر کی کوئی قلت نہیں ہے، جو لوگ ان کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر مہنگے داموں بیچ رہے ہیں، انہیں قانونی کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔ جن فوڈ اور ادویہ ساز کمپنیوں نے صورتِ حال کا فائدہ اٹھا کر اپنی مصنوعات کی قیمتیں بغیر اجازت بڑھا دی ہیں، وہ بھی نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ ابوظہبی اکنامک ڈویلپمنٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس تازہ ترین فیصلے سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور منافع خوروں کو سبق سکھانے میں بڑی کامیابی مِلے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain