تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پر تشویش ہے،عائشہ فاروقی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پر تشویش ہے، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ڈومیسائل قوانین کی خلاف ورزی کشمیر کی ڈیموگرافی (آبادی کا تناسب) تبدیل کرنے کی سازش ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے جاری لاک ڈاون سے پیداشدہ گھمبیر صورتحال کا نوٹس لے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، کشمیریوں کو ادویات اور طبی سہولیات تک رسائی دے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، بیجنگ میں سفارتخانے کے دو افسران ووہان میں خدمات سرانجام دینے کے بعدکل گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان دارالحکومت کابل میں گوردوارہ حملے سے متعلق بھارتی میڈیارپورٹس میں پاکستان پر لگائے گئے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain