تازہ تر ین

امریکہ ہلاکتوں میں پہلے نمبر پر آ گیا، برطانیہ میں مزید 917ہلاک،ایران میں مریض 70 ہزار ہوگئے

نیویارک‘ فرانس‘اوٹاوہ‘ ریاض‘ بیجنگ‘ ٹوکیو‘ استنبول‘ نیدر لینڈ(نیٹ نیوز) کرونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار تک پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی یلغار، 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ مہلک وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ، امریکا میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ، ایک ہی دن ایک ہزار 830 ہلاکتیں ہوئیں۔ اب تک دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں، تعداد 20 ہزار سے تجاوزکر گئی۔برطانیہ میں بھی ایک ہی دن 917 افراد مارے گئے، تعداد 9 ہزار 875 ہو گئی، فرانس میں مزید 635 ہلاکتیں، تعداد 13 ہزار 832 ہو گئی۔ اٹلی میں مزید 619 ہلاکتیں، تعداد 19 ہزار 468 ہو گئی۔اسپین میں مزید 525ہلاکتیں، تعداد 16 ہزار 606 ہو گئی، ایران میں مزید 125 افراد مارے گئے، تعداد 4 ہزار 357 ہو گئی۔ ترکی میں بھی 95 اموات کے ساتھ تعداد ایک ہزار 101 ہو گئی۔ بیلجئیم 327، نیدرزلینڈ میں 132، کینیڈا میں مزید 84 ہلاکتیں ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اٹلی، فرانس، اسپین اور جرمنی میں کرونا کا پھیلا ﺅسست ہو گیا ، سولہ ممالک میں رفتار بہت تیز ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے لاک ڈاﺅن جلد ختم ہوا تو وبا تباہ کن حد تک پھیل سکتی ہے۔عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی سترہ لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایاکہ اس وائرس سے قریب ستر فیصد ہلاکتیں یورپ میں ہوئی ہیں۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے، جہاں اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ یورپ میں اب تک مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد19701 ہو گئی ہے، جو دنیا میں کسی بھی ملک میں اس وائرس سے ہونے والی سب زیادہ ہلاکتیں ہیں۔اٹلی میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19468 بنتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں کرونا وائرس سے اموات دونوں ممالک کے لیے بہت بڑا المیہ ہے۔ایرانی وزارت صحت نے کہاہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے مزید 125 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4357 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیکڑوں افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران میں کرونا سے کل 4357 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مزید 1837 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی جس کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہزار 29 ہو گئی۔ ان میں 3987 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain