تازہ تر ین

ملتان میں6 ڈاکٹر، فیصل آباد میں 9 تبلیغی ارکان میں کرونا کی تصدیق،سندھ میں مزید4جاں بحق تعداد 100ہوگئی

لاہور، اسلام آباد، کراچی (نمائندگان خبریں) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 716 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 96 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2826، سندھ میں 1452، خیبر پختونخوا میں 800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان میں 233، اسلام آباد میں 131 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر اور نرسز سمیت طبی عملے کے 25 ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ۔ صوبائی ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرین میں12 ڈاکٹرز،8 نرسزاور5 پیرامیڈکس شامل ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے ایک اور ایوب ٹیچنگ اسپتال سے 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔خیبر پختونخوا ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اور ڈی ایچ او مالاکنڈ میں بھی کوروناوائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔تیمرگرہ، بنوں، مردان اور پشاور کے 4 سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ کے ڈاکٹر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ملتان کے نشتر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں مزید 6 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کے مطابق مزید 6 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کے مطابق نشتر ہسپتال کے عملے کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ایم ایس نشتر میڈیکل کالچ اینڈ ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد تمام ڈاکٹرز کو ملتان میں ہی آئسولیٹ کیا جائے گا۔سکھر میں272 کورونا وائرس کے شکار مسافروں میں سے 267 صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے، راولپنڈی میں کورونا وائرس کا شکار تین نئے کیسز سامنے آ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرودھائی کے علاقے بدر کالونی کے تین افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ،محکمہ صحت کے عملے نے تینوں کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی منتقل کر دیا،کورونا کے شکار مریضوں میں محمد افضل ،محمد ایوب اور نور محمد شامل ہیں ،متاثرہ افراد کے گھر اور گلی کو سیل کر دیا گیا ۔پولیس تعینات کر دی گئی۔ فیصل آباد کے 12 شہریوں سمیت زائرین تبلیغی جماعت کے ارکان اور دیگر اضلاع سے آنیوالے کرونا متاثرین کی تعداد 69 ہو گئی۔ جنہیں کرونا سنٹر جنرل ہسپتال غلام محمد آباد اور قرنطینہ سنٹر میں علاج معالجہ جاری ہے۔ آن لا ئن کے مطا بق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 125 شہریوں کو کرونا کے شبہ میں کرونا سنٹر لایا گیا اور ان کے ٹیسٹ کروانے پر صرف 12 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 15 مقامی افراد کو ان کے گھروں میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔ ایران سے آنے والے 274 زائرین کو جھنگ روڈ زرعی یونیورسٹی پارس کیمپس میں ٹھہرا کر ان کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے 29 زائرین کی رپورٹ پازیٹو آنے پر ان کو قرنطینہ سنٹر میں ٹھہرا کر کورنٹائن پریڈ مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ 136 نیگیٹو آنیوالے زائرین کو ان کے گھروں میں بھجوایا جا چکا ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5 ہزار782 تک پہنچ گئی ، اموات 100 ہوگئیں۔دنیا بھر میں تقریباً 20 لاکھ لوگوں کو متاثر اور ایک لاکھ 14 ہزار کے قریب اموات کا سبب بنے والے اس مہلک وائرس کا پھیلاو¿ پاکستان میں اپریل میں مزید تیز ہوگیا ،یکم اپریل سے اب تک نہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 30 کیس، تعداد 2856 ہو گئی۔ 701 زائرین سنٹرز، 992 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں، 1074 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ۔کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔رائے ونڈ مرکز میں 472، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 6، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی ۔ ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 27، مظفر گڑھ 52، ناروال 15، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی ملتان میں 105 اور ساہیوال میں 7 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 469 کنفرم مریض ہیں۔ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 87، جہلم 33، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 30، ناروال 8، گجرات میں 138،حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 9، ملتان 23، خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد 32، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 42، سرگودھا میں 14 شہریوں میں تصدیق،میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک کل 24 اموات، 508 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain